حدیث نمبر: 10716
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَيْدَانِيُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى الذُّهْلِيِّ ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنِي إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَبِيعَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ : اسْتَقْرَضَ مِنِّي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَالٍ فَقَالَ : ادْعُوا لِي ابْنَ أَبِي رَبِيعَةَ " فَقَالَ : " هَذَا مَالُكَ ، فَبَارَكَ اللَّهُ لَكَ فِي مَالِكِ إِنَّمَا جَزَاءُ السَّلَفِ الْوَفَاءُ وَالْحَمْدُ " .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن ابی ربیعہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے کچھ مال بطور قرض لیا، پھر (جب ادا کرنے کا وقت آیا تو) آپ ﷺ نے فرمایا: ”ابن ابی ربیعہ کو میرے پاس بلاؤ۔“ (وہ آئے تو) آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ لیجیے آپ کا مال، اللہ آپ کے مال میں آپ کے لیے برکت دے۔ قرض کا بدلہ تو (قرض کی) ادائیگی اور (شکر کے طور پر) حمد و ثنا ہی ہے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / السابع والسبعون من شعب الايمان وهو باب في ان يحب الرجل لاخيه المسلم ما يحب لنفسه ويكره له ما يكره لنفسه ، ويدخل فيه اماطة الاذى عن الطريق / حدیث: 10716
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 11229
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن (سنن ابن ماجه 2424) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده حسن (سنن ابن ماجه 2424) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: جيد
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: جيد (شعب الإيمان ط الرشد: 13/ 520) . »
«أخرجه البيهقي فى (السنن الكبرى) 5/ 351، والنسائي فى (سننه) 7/ 314، وابن ماجه فى (سننه) 2/ 809، وأحمد فى (مسنده) 4/ 36»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن نسائي: 4687 | سنن ابن ماجه: 2424
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• إسماعيل بن إبراهيم بن عبد الرحمن بن عبد الله بن أبي ربيعة المخزومي المدني. مقبول، من السادسة (س ق).
• وأبوه هو إبراهيم بن عبد الرحمن بن عبد الله بن أبي ربيعة المخزومي. ذكره ابن أبي حاتم في "الجرح والتعديل" (٢/ ١١١).
• وجده هو عبد الله بن ربيعة بن المغيرة أبو عبد الرحمن أخو عياش بن أبي ربيعة.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن نسائي / حدیث: 4687 کی شرح از حافظ محمد امین ✍️
´قرض لینے کا بیان۔`
عبداللہ بن ابی ربیعہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے چالیس ہزار قرض لیے، پھر آپ کے پاس مال آیا تو آپ نے مجھے ادا کر دئیے، اور فرمایا: " اللہ تعالیٰ تمہیں، تمہارے گھر والوں اور تمہارے مال میں برکت عطا فرمائے، قرض کا بدلہ تو شکریہ ادا کرنا اور قرض ادا کرنا ہی ہے۔‏‏‏‏" [سنن نسائي/كتاب البيوع/حدیث: 4687]
اردو حاشہ: (1) ضرورت کے تحت قرض لینا جائز ہے۔ لیکن اس کی ادائیگی کی فکر بھی رہنی چاہیے، وسعت ہونے یا وقت مقررہ آنے پر فوراً ادائیگی کرنی چاہیے۔ اس بارے میں ہمیشہ احسان ہی سے کام لیا جائے، یعنی بروقت اور مکمل ادائیگی، اچھے انداز میں کی جائے۔ اگر کوئی شخص اپنے ذمے قرض سے، قرض خواہ کے مطالبے کے بغیر زیادہ ادائیگی کر دے تو یہ بہترین ادائیگی کے ساتھ ساتھ احسان بھی ہے۔ صاحب ثروت لوگوں کو اس کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔
(2) مقروض کو چاہیے کہ ادائیگی کے وقت بالخصوص اور عام اوقات میں بالعموم قرض خواہ کے لیے دعائیں کرتا رہے۔ قرض خواہ کو دعائیں دینا اور اس کا شکریہ ادا کرنا بھی احسن انداز سے ادائیگی میں شامل ہے، خصوصاً اس کے اہل وعیال اور مال ومتاع اور کاروبار میں برکت کی دعا دینا مسنون عمل ہے۔
(3) ضرورت کے وقت قرض لینا جائز ہے، خصوصاً قومی ضروریات کے لیے۔ رسول اللہ ﷺ کا یہ قرض بھی قومی ضرورت کے لیے تھا نہ کہ ذاتی ضرورت کے لیے۔ مذمت بلا ضرورت قرض لینے کی ہے یا جب قرض لیتے وقت ادائیگی کی نیت نہ ہو۔
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 4687 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 2424 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´اچھے ڈھنگ سے قرض ادا کرنے کا بیان۔`
عبداللہ بن ابی ربیعہ مخزومی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ حنین کے موقع پر ان سے تیس یا چالیس ہزار قرض لیا، پھر جب حنین سے واپس آئے تو قرض ادا کیا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: " اللہ تعالیٰ تیرے اہل و عیال اور مال و دولت میں برکت دے، قرض کا بدلہ اس کو پورا کا پورا چکانا، اور قرض دینے والے کا شکریہ ادا کرنا ہے۔‏‏‏‏" [سنن ابن ماجه/كتاب الصدقات/حدیث: 2424]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
ضرورت کے وقت قرض لینا جائزہے۔

(2)
اچھے طریقے سےادائیگی کا مطلب یہ ہےکہ بروقت ادائیگی کی جائے۔

(3)
جیسی چیز لی ہواس سے بہتر اداکرنا بھی حسن اخلاق میں شامل ہے، لیکن اگر یہ پہلے سے طے ہواور قرض خواہ اس کا مطالبہ کرے تو یہ سود ہےجوبہت بڑا گناہ ہے۔

(4)
قرض ادا کرتے وقت قرض خواہ کو دعائیں دینا اور اس کا شکریہ ادا کرنا بھی اچھے طریقے سے ادائیگی میں شامل ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2424 سے ماخوذ ہے۔