شعب الایمان — حدیث نمبر 1070

باب: فصل: جب آدمی اپنی امید اللہ سے وابستہ کر لے۔

فصل إذا علق رجاؤه بالله

حدیث نمبر: 1070
فَصْلٌ
قَالَ الْحَلِيمِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ : " إِذَا عَلِقَ رَجَاؤُهُ بِاللَّهِ - جَلَّ ثَنَاؤُهُ - فَيَنْبَغِي لَهُ أَنْ يَسْأَلَهُ مَا يَحْتَاجُ إِلَيْهِ صَغِيرًا وَكَبِيرًا ؛ لِأَنَّ الْكُلَّ بِيَدِهِ ، لَا قَاضِيَ لِلْحَاجَاتِ غَيْرُهُ ، قَالَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ : ( ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ ) . قَرَأَ الْآيَةَ " .
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ ، أَخْبَرَنَا حَاجِبُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سُفْيَانَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَرْوَزِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ مَنْصُورٍ - حَ
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، - وَاللَّفْظُ لَهُ - حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، وَالْأَعْمَشِ ، عَنْ ذَرٍّ ، عَنْ يُسَيْعٍ الْحَضْرَمِيِّ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " إِنَّ الدُّعَاءَ هُوَ الْعِبَادَةُ " ثُمَّ قَرَأَ : ( وَقَالَ رَبُّكُمُ ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ ) الْآيَةَ .
ترجمہ

فصل
امام حلیمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”جب بندے کی امید اللہ جل ثناؤہ سے وابستہ ہو جائے تو اسے چاہیے کہ وہ اپنی ہر حاجت، چھوٹی ہو یا بڑی، اسی سے مانگے؛ کیونکہ سب کچھ اسی کے ہاتھ میں ہے اور اس کے سوا حاجتیں پوری کرنے والا کوئی نہیں۔ اللہ عزوجل نے فرمایا: ﴿ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ﴾ (مجھ سے دعا کرو، میں تمہاری دعا قبول کروں گا)۔ پھر انہوں نے پوری آیت پڑھی۔“
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”بلاشبہ دعا ہی عبادت ہے۔“ پھر آپ ﷺ نے یہ آیت پڑھی: ﴿وَقَالَ رَبُّكُمُ ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ﴾ (اور تمہارے رب نے فرمایا: مجھ سے دعا کرو، میں تمہاری دعا قبول کروں گا) آخر آیت تک۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الثاني عشر من شعب الايمان باب في الرجاء من الله تعالى / حدیث: 1070
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 1105
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح، ابن ماجة (3828) (سنن الترمذي 3247) , شیخ زبیر علی زئی: صحيح, (سنن الترمذي 3247) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله ثقات
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 2/ 362) . »
«أخرجه الترمذي فى (جامعه) برقم: 3247، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3828، والحاكم فى (المستدرك) برقم: 1845، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 3901، والطبراني فى (الصغير) برقم: 997، والبغوي فى (شرح السنة) برقم: 1384»
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو طاهر الفقيه هو محمد بن محمد بن محمش. مرّ. وفي (ن) "أبو عبد الله طاهر"، وهو خطأ.
• أبو عبد الرحمن المروزي هو علي بن الحسين بن شقيق (م ٢٥١ هـ). ثقة حافظ. من كبار العاشرة (ع).
• سفيان هو الثوري.
• ومنصور هو ابن المعتمر (ع).
• وذرّ بن عبد الله المرهبي (ع) مرّت تراجمهم. . يُسيع بن معدان الحضرمي الكوفي، ويقال له أسيع. ثقة. من الثالثة (بخ-٤).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 3247 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´سورۃ مومن سے بعض آیات کی تفسیر۔`
نعمان بن بشیر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: دعا ہی عبادت ہے، پھر آپ نے آیت: «وقال ربكم ادعوني أستجب لكم إن الذين يستكبرون عن عبادتي سيدخلون جهنم داخرين» (غافر: 60) ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 3247]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
تمہارے رب نے فرمایا: مجھ سے دعاکرو میں تمہاری دعا قبول کروں گا۔
جولوگ بڑا بن کر میری عبادت (دعاء) سے منہ پھیرتے ہیں وہ ذلت خواری کے ساتھ جہنم میں جائیں گے۔
(المؤمن: 60)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3247 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 3372 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´دعا کی فضیلت کا بیان۔`
نعمان بن بشیر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " دعا ہی عبادت ہے، پھر آپ نے آیت: «وقال ربكم ادعوني أستجب لكم إن الذين يستكبرون عن عبادتي سيدخلون جهنم داخرين» " تمہارا رب فرماتا ہے، تم مجھے پکارو، میں تمہاری پکار (دعا) کو قبول کروں گا، جو لوگ مجھ سے مانگنے سے گھمنڈ کرتے ہیں، وہ جہنم میں ذلیل و خوار ہو کر داخل ہوں گے " (المومن: ۶) پڑھی۔‏‏‏‏" [سنن ترمذي/كتاب الدعوات/حدیث: 3372]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
تمہارا رب فرماتا ہے، تم مجھے پکارو، میں تمہاری پکار (دعاء) کو قبول کروں گا، جو لوگ مجھ سے مانگنے سے گھمنڈ کرتے ہیں، وہ جہنم میں ذلیل وخوار ہو کر داخل ہوں گے (المومن: 6)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3372 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2969 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´سورۃ البقرہ سے بعض آیات کی تفسیر۔`
نعمان بن بشیر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آیت: «وقال ربكم ادعوني أستجب لكم» " اور تمہارے رب کا فرمان ہے کہ مجھ سے دعا کرو میں تمہاری دعاؤں کو قبول کروں گا، یقین مانو کہ جو لوگ میری عبادت سے اعراض کرتے ہیں وہ عنقریب ذلیل ہو کر جہنم میں پہنچ جائیں گے " (غافر: ۶۰)، کی تفسیر میں فرمایا کہ دعا ہی عبادت ہے۔ پھر آپ نے سورۃ مومن کی آیت «وقال ربكم ادعوني أستجب لكم» سے «داخرين» ۱؎ تک پڑھی۔ [سنن ترمذي/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 2969]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اور تمہارے رب کا فرمان ہے کہ مجھ سے دعا کرو میں تمہاری دعاؤں کو قبول کروں گا، یقین مانو کہ جو لوگ میری عبادت سے اعراض کرتے ہیں وہ عنقریب ذلیل ہو کر جہنم میں پہنچ جائیں گے (المؤمن: 60)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2969 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 1479 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´دعا کا بیان۔`
نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " دعا عبادت ہے ۱؎، تمہارا رب فرماتا ہے: مجھ سے دعا کرو، میں تمہاری دعا قبول کروں گا " (سورۃ غافر: ۶۰)۔ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الوتر /حدیث: 1479]
1479. اردو حاشیہ: جب دعا عبادت ہے۔تو غیر اللہ سے دعا کرنا شرک ہوا۔لہذا زبان زدعام کلمات یارسول اللہ یا علی۔یا حسین۔یا غوث۔وغیرہ قسم کے انداز سےدعایئں کرنا نعرے لگانا یا ان کے طغرے لکھنا اور لٹکانا صریح شرک ہے۔اور ان سے بچنافرض ہے۔اورعلمائے حق پرواجب ہے۔ کہ عوام کو مسئلہ توحید کی اہمیت اور نزاکت سے آگاہ کرتے رہا کریں۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1479 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 3828 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´دعا کی فضیلت۔`
نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " بیشک دعا ہی عبادت ہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی: «وقال ربكم ادعوني أستجب لكم» " اور تمہارے رب نے کہا: دعا کرو (مجھے پکارو) میں تمہاری دعا قبول کروں گا (سورة الغافر: 60)۔‏‏‏‏" [سنن ابن ماجه/كتاب الدعاء/حدیث: 3828]
اردو حاشہ:
  فوائد و مسائل:
کسی مخلوق سے ایسی چیز کا سوال کرنا جو صرف اللہ کے اختیار میں ہے، اس مخلوق کی عبادت ہے، لہٰذا شرک ہے۔
وہ مخلوق خواہ بے جان پتھر، سورج، ستارے، درخت وغیرہ ہوں یا حیوان، جن، فرشتہ، ولی یا نبی، ان سے اسباب سے ماورا طریقے سے کچھ طلب کرنا شرک ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3828 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: بلوغ المرام / حدیث: 1342 کی شرح از الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری ✍️
´ذکر اور دعا کا بیان`
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ بیشک دعا ہی عبادت ہے۔ " اسے چاروں نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے صحیح کہا ہے اور ترمذی میں سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی روایت میں «الدعاء مخ العبادة» کے الفاظ ہیں یعنی ’’ دعا مغز عبادت ہے۔ " اور ترمذی میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ’’ اللہ کے نزدیک دعا سے زیادہ کوئی چیز معزز و مکرم نہیں۔ " ابن حبان اور حاکم دونوں نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ «بلوغ المرام/حدیث: 1342»
تخریج:
«أخرجه أبوداود، الصلاة، باب الدعاء، حديث:1479، والترمذي، تفسير القرآن، حديث:3247، وابن ماجه، الدعاء، حديُ:3828، والنسائي، في الكبرٰي:6 /450، حديث:11464، "الدعاءمخ العبادة" أخرجه الترمذي، الدعوات، حديث:3371 وسنده ضعيف، وليد بن مسلم وشيخه عنعنا، "ليس شيء أكرم علي الله من الدعاء "أخرجه الترمذي، الدعوات، حديث:3370، وابن حبان (الموارد)، حديث:2397، والحاكم:1 /490، وصححه، ووافقه الذهبي، وسنده ضعيف، قتادة عنعن.»
تشریح: 1. ہمارے فاضل محقق نے حضرت انس اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہما سے مروی روایات کو سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی روایت کو شواہد کی بنا پر حسن قرار دیا ہے اور اس روایت پر سیرحاصل بحث کی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث شواہد کی بنا پر حسن درجے کی ہے اور یہی رائے اقرب الی الصواب معلوم ہوتی ہے۔
واللّٰہ أعلم۔
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (الموسوعۃ الحدیثیۃ مسند الإمام أحمد:۱۴ /۳۶۰‘ ۳۶۱‘ والمشکاۃ للألباني‘ التحقیق الثاني‘ رقم:۲۳۲) 2. اس حدیث میں دعا کو عبادت قرار دیا گیا ہے۔
اس کا مطلب یہ ہوا کہ غیر اللہ سے جو دعائیں حاجات و مشکلات حل کرانے کے لیے کی جاتی ہیں وہ گویا غیر اللہ کی عبادت ہے‘ اسی لیے غیراللہ سے دعا مانگنا شرک ہے۔
درج بالا اقتباس بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 1342 سے ماخوذ ہے۔