شعب الایمان — حدیث نمبر 10697
باب: فصل: مسلمانوں کے عیبوں کی ٹوہ نہ لگانا اور ان کا عذر قبول کرنا، پچھلے ابواب میں مذکور امور کے علاوہ۔
فصل في ترك تتبع عورات المسلمين وفي قبول عذرهم سوى ما تقدم في الأبواب قبله
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْهَاشِمِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّزَّازُ إِمْلَاءً ، حَدَّثَنَا حَنْبَلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ خُنَيْسٍ قَالَ قَالَ لِي ابْنُ جُرَيْجٍ : إِذَا أَنْتَ لَقِيتَ أَخَاكَ فَلَا تَسْأَلْهُ مِنْ أَيْنَ جِئْتَ ؟ فَلَعَلَّهُ أَنْ يَكُونَ جَاءَ مِنْ مَكَانٍ لَا يُحِبُّ أَنْ يَعْلَمَهُ ، فَإِنْ حَدَّثَكَ مِنْ أَيْنَ جَاءَ فَقَدْ شَقَقْتَ عَلَيْهِ ، وَإِنْ هُوَ أَخْبَرَ بِغَيْرِ مِنْ حَيْثُ جَاءَ كُتِبَتْ عَلَيْهِ كَذِبَةً ، وَكَذَلِكَ إِذَا رَأَيْتَهُ ذَاهِبًا فَلَا تَسْأَلْهُ أَيْنَ يُرِيدُ ؟ فَإِذَا أَنْتَ لَمْ تَسْأَلْهُ ، فَإِيَّاكَ أَنْ تَصْحَبَهُ ، لِكَيْ تَعْلَمَ حَيْثُ يُرِيدُ ، وَقِيلَ الْمَكْرُ وَالْخَدِيعَةُ فِي النَّارِ .امام ابن جریج رحمہ اللہ نے مجھ سے فرمایا: ”جب تم اپنے بھائی سے ملو تو اس سے یہ نہ پوچھو کہ تم کہاں سے آئے ہو؟ ہو سکتا ہے وہ ایسی جگہ سے آیا ہو جس کے بارے میں وہ نہیں چاہتا کہ کسی کو معلوم ہو۔ پھر اگر وہ تمہیں بتا دے کہ کہاں سے آیا ہے تو تم نے اسے مشقت میں ڈال دیا، اور اگر وہ اصل جگہ کے سوا کچھ اور بتائے تو اس کے نامۂ اعمال میں ایک جھوٹ لکھ دیا جائے گا۔ اسی طرح جب تم اسے جاتے ہوئے دیکھو تو اس سے یہ نہ پوچھو کہ کہاں کا ارادہ ہے؟ اور جب تم نے اس سے نہیں پوچھا تو خبردار! اس کے ساتھ اس غرض سے نہ چل پڑنا کہ تمہیں معلوم ہو جائے وہ کہاں جانا چاہتا ہے۔ اور کہا گیا ہے کہ مکر اور فریب آگ میں ہیں۔“
• محمد بن يزيد بن خنيس هو المخزومي مولاهم المكي مقبول، وكان من العباد، من التاسعة (ت س). لم أقف على من خرج هذا الأثر.