شعب الایمان — حدیث نمبر 10689
باب: فصل: مسلمانوں کے عیبوں کی ٹوہ نہ لگانا اور ان کا عذر قبول کرنا، پچھلے ابواب میں مذکور امور کے علاوہ۔
فصل في ترك تتبع عورات المسلمين وفي قبول عذرهم سوى ما تقدم في الأبواب قبله
أَنْشَدَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ أَنْشَدَنِي مُحَمَّدُ بْنُ طَاهِرٍ الْوَزِيرِ أَنْشَدَنِي الْمُطَرِّفِيُّ لِبَعْضِهِمْ :
اقْبَلْ مَعَاذِيرَ مَنْ يَأْتِيكَ مُعْتَذِرًا إِنْ بَرَّ عِنْدَكَ فِيمَا قَالَ أَوْ فَجَرَا فَقَدْ أَطَاعَكَ مَنْ أَرْضَاكَ ظَاهِرُهُ
وَقَدْ أَحَلَّكَ مَنْ يَعْصِيكَ مُسْتَتِرًاابو عبدالرحمن سلمی رحمہ اللہ نے ہمیں سنایا، (انہوں نے کہا) مجھے محمد بن طاہر وزیر رحمہ اللہ نے سنایا، (انہوں نے کہا) مجھے مطرفی رحمہ اللہ نے کسی شاعر کے یہ اشعار سنائے: ”جو شخص عذر پیش کرتا ہوا تمہارے پاس آئے اس کے عذر قبول کر لو، خواہ وہ اپنی بات میں تمہارے نزدیک سچا ہو یا جھوٹا۔ کیونکہ جس نے ظاہری طور پر تمہیں راضی کر دیا اس نے تمہاری اطاعت کر دی، اور جو چھپ کر تمہاری نافرمانی کرتا ہے اس نے بھی (ظاہر میں عذر پیش کر کے) تمہیں معاف کرنے کا موقع دے دیا ہے۔“
• المطرفي لم أهتد إلى اسمه وترجمته.