شعب الایمان — حدیث نمبر 1068
باب: فصل: جس طرح خوف صرف اللہ عزوجل ہی سے ہونا چاہیے، اسی طرح امید بھی صرف اسی سے ہونی چاہیے۔
فصل وكما لا ينبغي أن يكون الخوف إلا من الله عز وجل كذلك لا ينبغي أن يكون الرجاء إلا منه
حدیث نمبر: 1068
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، قَالَ : سَمِعْتُ مُجَاهِدًا ، يَذْكُرُ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، قَالَ : ( كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ )
قَالَ : " مِنْ شَأْنِهِ أَنْ يَفُكَّ عَانِيًا ، وَيُجِيبَ دَاعِيًا ، وَيَشْفِيَ مَرِيضًا ، وَيُعْطِيَ سَائِلًا " .ترجمہ
عبید بن عمیر رحمہ اللہ نے ﴿كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ﴾ کے بارے میں فرمایا: ”اس کی شان میں سے یہ ہے کہ وہ قیدی کو رہائی دیتا ہے، دعا کرنے والے کی دعا قبول کرتا ہے، بیمار کو شفا دیتا ہے اور مانگنے والے کو عطا کرتا ہے۔“