شعب الایمان — حدیث نمبر 10660
باب: ایمان کی شاخوں میں سے ستترویں شاخ: اس بات کا باب کہ آدمی اپنے مسلمان بھائی کے لیے وہی پسند کرے جو اپنے لیے پسند کرتا ہے اور اس کے لیے وہی ناپسند کرے جو اپنے لیے ناپسند کرتا ہے، اور اسی میں راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹانا بھی شامل ہے۔
السابع والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في أن يحب الرجل لأخيه المسلم ما يحب لنفسه ويكره له ما يكره لنفسه ، ويدخل فيه إماطة الأذى عن الطريق
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنِي أَبُو أَحْمَدَ بْنُ أَبِي الْحَسَنِ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ يَعْنِي ابْنَ خُزَيْمَةَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ التِّرْمِذِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَرْعَرَةَ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي الْفَيْضِ ، قَالَ سَمِعْتُ أَبَا شَيْبَةَ قَالَ : كَانَ مُعَاذٌ يَمْشِي وَرَجُلٌ مَعَهُ فَرَفَعَ حَجَرًا مِنَ الطَّرِيقِ ، فَقَالَ : مَا هَذَا ؟ فَقَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " مَنْ رَفَعَ حَجَرًا مِنَ الطَّرِيقِ كُتِبَ لَهُ حَسَنَةٌ ، وَمَنْ كُتِبَ لَهُ حَسَنَةٌ دَخَلَ الْجَنَّةَ " .ابو شیبہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ چل رہے تھے اور ان کے ساتھ ایک آدمی تھا، تو انہوں نے راستے سے ایک پتھر اٹھا دیا۔ اس آدمی نے پوچھا: ”یہ کیا ہے؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ’جس نے راستے سے پتھر اٹھایا اس کے لیے ایک نیکی لکھی جاتی ہے، اور جس کے لیے ایک نیکی لکھی جائے وہ جنت میں داخل ہوگا۔‘“
• أحمد بن الحسن هو ابن جنيدب الترمذي أبو الحسن، ثقة حافظ، من الحادية عشرة (خ ت).
• أبو الفيض هو موسى بن أيوب، ويقال: ابن أبي أيوب المهري الحمصي مشهور بكنيته. ثقة، من الرابعة (د ت س).
• أبو شيبة المهري، قال أبو زرعة: هو من التابعين لا يعرف اسمه، وذكره ابن حبان في "الثقات" (٥/ ٥٨٩) بدون ذكر حاله. راجع "الجرح والتعديل" (٩/ ٣٩٠) "اللسان" (٢/ ٦٣، ٧/ ٦٤).