شعب الایمان — حدیث نمبر 1066
باب: فصل: جس طرح خوف صرف اللہ عزوجل ہی سے ہونا چاہیے، اسی طرح امید بھی صرف اسی سے ہونی چاہیے۔
فصل وكما لا ينبغي أن يكون الخوف إلا من الله عز وجل كذلك لا ينبغي أن يكون الرجاء إلا منه
حدیث نمبر: 1066
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ مَطَرٍ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، وَأَحْمَدُ بْنُ دَاوُدَ السِّمْنَانِيُّ ، قَالَا : حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا الْوَزِيرُ بْنُ صُبَيْحٍ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مَيْسَرَةَ بْنِ حَلْبَسٍ ، عَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي قَوْلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ : ( كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ ) .
قَالَ : " مِنْ شَأْنِهِ أَنْ يَغْفِرَ ذَنْبًا ، وَيُفَرِّجَ كَرْبًا ، وَيَرْفَعَ قَوْمًا ، وَيَضَعَ آخَرِينَ " .ترجمہ
سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ نے نبی ﷺ سے اللہ عزوجل کے فرمان ﴿كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ﴾ کے بارے میں روایت کیا ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس کی شان میں سے یہ ہے کہ وہ گناہ بخش دیتا ہے، پریشانی دور کر دیتا ہے، کچھ لوگوں کو بلند کرتا ہے اور دوسروں کو پست کر دیتا ہے۔“
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• الوزير بن صبيح الشامي. أبوروح. مقبول، عابد. من الثامنة (ق). ذكره ابن حبان في "الثقات" (٩/ ٢٣٥) وقال: ربما أخطأ.
• يونس بن ميسرة بن حلبس (م ١٣٢ هـ) ثقة عابد معمر. من الثالثة (دت ق).

تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 202 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´جہمیہ کا انکار صفات باری تعالیٰ۔`
ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کے فرمان: «كل يوم هو في شأن» " وہ ذات باری تعالیٰ ہر روز ایک نئی شان میں ہے " (سورة الرحمن: 29) کے سلسلے میں بیان فرمایا: " اس کی شان میں سے یہ ہے کہ وہ کسی کے گناہ کو بخش دیتا ہے، کسی کی مصیبت کو دور کرتا ہے، کسی قوم کو بلند اور کسی کو پست کرتا ہے۔" [سنن ابن ماجه/(أبواب كتاب السنة)/حدیث: 202]

اردو حاشہ: (1)
اس حدیث سے اللہ کی صفات فعلیہ کا ثبوت ملتا ہے، جن کا ظہور ہر وقت ہوتا رہتا ہے۔
(2)
اللہ تعالٰی مخلوق کو پیدا کر کے اس سے بے تعلق نہیں ہو گیا جیسا کہ بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ مخلوق کے تمام معاملات چند خاص نیک بندوں کے ہاتھوں میں ہیں، اللہ تعالٰی نے انہیں مختار بنا دیا ہے کہ جو چاہیں کریں، حقیقت یہ ہے کہ تمام اختیارات اللہ ہی کے ہاتھ میں ہیں: ﴿أَلَا لَهُ الْخَلْقُ وَالْأَمْرُ﴾ (الاعراف: 54)
’’پیدا کرنا بھی اسی کا کام ہے، اور حکم دینا (اور تمام اختیارات)
بھی اسی کے ہاتھ میں ہے۔‘‘
(3)
گناہوں کی معافی بھی اسی کی شان ہے، اس معاملے میں اللہ اور بندے کے درمیان کوئی واسطہ حائل نہیں، بعض گمراہ لوگ یہاں بھی واسطوں کے قائل ہیں۔
عیسائیوں کے خیال میں گناہوں کی معافی پادری یا پوپ کا کام ہے، ہندوؤں کے خیال میں برہمن کے توسط کے بغیر معبود سے رابطہ ممکن نہیں اور اسی کے ذریعے سے گناہ معاف ہو سکتے ہیں، جبکہ قرآن کہتا ہے: ﴿وَمَن يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا اللَّهُ﴾ (آل عمران: 135)
’’اللہ کے سوا کون گناہ معاف کر سکتا ہے؟‘‘

درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 202 سے ماخوذ ہے۔