شعب الایمان — حدیث نمبر 10658
باب: ایمان کی شاخوں میں سے ستترویں شاخ: اس بات کا باب کہ آدمی اپنے مسلمان بھائی کے لیے وہی پسند کرے جو اپنے لیے پسند کرتا ہے اور اس کے لیے وہی ناپسند کرے جو اپنے لیے ناپسند کرتا ہے، اور اسی میں راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹانا بھی شامل ہے۔
السابع والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في أن يحب الرجل لأخيه المسلم ما يحب لنفسه ويكره له ما يكره لنفسه ، ويدخل فيه إماطة الأذى عن الطريق
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ الْهَجَرِيُّ ، عَنْ أَبِي عِيَاضٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ فِي كُلِّ يَوْمٍ صَدَقَةٌ " قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَنْ يُطِيقُ هَذَا ؟ قَالَ : " إِنَّ تَسْلِيمَكَ عَلَى الرَّجُلِ ، وَإِمَاطَتُكَ الْأَذَى عَنِ الطَّرِيقِ صَدَقَةٌ ، وَعِيَادَتُكَ الْمَرِيضَ صَدَقَةٌ ، وَإِعَانَتُكَ الْمَلْهُوفَ صَدَقَةٌ ، وَهِدَايَتُكَ الطَّرِيقَ صَدَقَةٌ ، وَكُلُّ مَعْرُوفٍ صَدَقَةٌ " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ہر مسلمان پر ہر دن صدقہ (لازم) ہے۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اس کی طاقت کون رکھتا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارا کسی آدمی کو سلام کرنا، تمہارا راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹانا صدقہ ہے، تمہارا بیمار کی عیادت کرنا صدقہ ہے، تمہارا کسی مصیبت زدہ کی مدد کرنا صدقہ ہے، تمہارا کسی کو راستہ بتانا صدقہ ہے، اور ہر نیکی صدقہ ہے۔“
• إبراهيبم الهجري هو ابن مسلم العبدي لين الحديث، رفع موقوفات، وضعفه النسائي وأبو حاتم وابن معين وغيرهم.
• أبو عياض هو عمرو بن الأسود العنسي حمصي سكن داريا، مخضرم، ثقة عابد، من كبار التابعين (خ م د س ق).