شعب الایمان — حدیث نمبر 10651

باب: ایمان کی شاخوں میں سے ستترویں شاخ: اس بات کا باب کہ آدمی اپنے مسلمان بھائی کے لیے وہی پسند کرے جو اپنے لیے پسند کرتا ہے اور اس کے لیے وہی ناپسند کرے جو اپنے لیے ناپسند کرتا ہے، اور اسی میں راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹانا بھی شامل ہے۔

السابع والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في أن يحب الرجل لأخيه المسلم ما يحب لنفسه ويكره له ما يكره لنفسه ، ويدخل فيه إماطة الأذى عن الطريق

حدیث نمبر: 10651
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّزَّازُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا أَبَانُ بْنُ صَمْعَةَ ، حَدَّثَنِي أَبُو الْوَازِعِ ، عَنْ أَبِي بَرْزَةَ قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ عَلِّمْنِي شَيْئًا أَنْتَفِعُ بِهِ قَالَ : " اعْزِلِ الْأَذَى عَنْ طَرِيقِ الْمُسْلِمِينَ " .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ زُهَيْرِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ .
ترجمہ

سیدنا ابو برزہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی ایسی چیز سکھا دیجیے جس سے میں فائدہ اٹھاؤں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”مسلمانوں کے راستے سے تکلیف دہ چیز کو ہٹا دیا کرو۔“
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے صحیح میں زہیر بن حرب رحمہ اللہ کے واسطے سے یحییٰ بن سعید رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / السابع والسبعون من شعب الايمان وهو باب في ان يحب الرجل لاخيه المسلم ما يحب لنفسه ويكره له ما يكره لنفسه ، ويدخل فيه اماطة الاذى عن الطريق / حدیث: 10651
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 11165
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 13/ 484) . »
«أخرجه أحمد فى (مسنده) 4/ 425، 4/ 322، والخرائطي فى (مكارم الأخلاق) رقم 230، وأبو نعيم فى (أخبار أصبهان) 2/ 87، وابن أبي شيبة فى (مصنفه) 9/ 28، والبخاري فى (الأدب المفرد) رقم 228، والبغوي فى (شرح السنة) 14/ 337، والبيهقي فى (الآداب) رقم 254»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح مسلم: 2618 | سنن ابن ماجه: 3681
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• يحيى بن سعيد هو القطان.
• أبان بن صمعة هو الأنصاري بصري، صدوق، تغير آخرًا، من السابعة وحديثه عند مسلم متابعة (م س ق بخ).
• أبو الوازع هو جابر بن عمرو الراسبي، صدوق يهم، من الثالثة (بخ م ت ق).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 3681 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹانے کا بیان۔`
ابوبرزہ اسلمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھے کوئی ایسا عمل بتائیے جس سے میں فائدہ اٹھاؤں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " مسلمانوں کے راستہ سے تکلیف دہ چیز کو ہٹا دیا کرو " ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأدب/حدیث: 3681]
اردو حاشہ:
فوائد ومسائل: (1)
دنیا کے کسی جائز کام میں فائدہ پہنچانے والے مسلمان کو آخرت میں فائدہ حاصل ہوتا ہے۔
02)
اللہ کی رضا کے لیے رفاہ عامہ کا کوئی کام کرنا عظیم نیکی ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3681 سے ماخوذ ہے۔