شعب الایمان — حدیث نمبر 10649
باب: ایمان کی شاخوں میں سے ستترویں شاخ: اس بات کا باب کہ آدمی اپنے مسلمان بھائی کے لیے وہی پسند کرے جو اپنے لیے پسند کرتا ہے اور اس کے لیے وہی ناپسند کرے جو اپنے لیے ناپسند کرتا ہے، اور اسی میں راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹانا بھی شامل ہے۔
السابع والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في أن يحب الرجل لأخيه المسلم ما يحب لنفسه ويكره له ما يكره لنفسه ، ويدخل فيه إماطة الأذى عن الطريق
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُعَاوِيَةَ النَّيْسَابُورِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ وَارَةَ ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " لِلْإِنْسَانِ ثَلَاثُمِائَةٌ وَسِتُّونَ عَظْمًا ، وَسِتَّةٌ وَثَلَاثُونَ سُلَامَى ، فِي كُلِّ عَظْمٍ فِي كُلِّ يَوْمٍ صَدَقَةٌ " قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ فَمَنْ لَمْ يَجِدْ ؟ قَالَ : " لِيَأْمُرْ بِمَعْرُوفٍ ، أَوْ لِيَنْهَ عَنْ مُنْكَرٍ " قَالُوا : " فَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ ؟ قَالَ : " فَلْيَهْدِ سَبِيلًا " [ قَالُوا : فَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ ؟ قَالَ : " فَلْيَرْفَعْ عَظْمًا مِنَ الطَّرِيقِ " قَالُوا : " فَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ ذَلِكَ ؟ " قَالَ : " فَلْيُعِنْ ضَعِيفًا " ] قَالُوا : فَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ ؟ قَالَ : " فَلْيَدَعِ النَّاسَ مِنْ شَرِّهِ " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”انسان کے جسم میں تین سو ساٹھ ہڈیاں ہیں اور چھتیس جوڑ ہیں، ہر ہڈی کی طرف سے ہر روز ایک صدقہ (لازم) ہے۔“ صحابہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! جو شخص (صدقہ کرنے کے لیے کچھ) نہ پائے (وہ کیا کرے)؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ نیکی کا حکم دے یا برائی سے منع کرے۔“ صحابہ نے عرض کیا: ”جو اس کی بھی طاقت نہ رکھے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ کسی کو راستہ دکھا دے۔“ [صحابہ نے عرض کیا: ”جو اس کی بھی طاقت نہ رکھے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ راستے سے کوئی ہڈی ہٹا دے۔“ صحابہ نے عرض کیا: ”جو اس کی بھی طاقت نہ رکھے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ کسی کمزور کی مدد کرے۔“] صحابہ نے عرض کیا: ”جو اس کی بھی طاقت نہ رکھے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ لوگوں کو اپنے شر سے بچائے رکھے۔“
• أبو عوانة هو الوضاح اليشكري.
• سليمان هو ابن مهران الأعمش.