شعب الایمان — حدیث نمبر 10643
باب: ایمان کی شاخوں میں سے ستترویں شاخ: اس بات کا باب کہ آدمی اپنے مسلمان بھائی کے لیے وہی پسند کرے جو اپنے لیے پسند کرتا ہے اور اس کے لیے وہی ناپسند کرے جو اپنے لیے ناپسند کرتا ہے، اور اسی میں راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹانا بھی شامل ہے۔
السابع والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في أن يحب الرجل لأخيه المسلم ما يحب لنفسه ويكره له ما يكره لنفسه ، ويدخل فيه إماطة الأذى عن الطريق
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْعَلَوِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحُسَنِ النَّصْرَابَاذِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْخُزَاعِيُّ ، حَدَّثَنَا رَجَاءٌ أَبُو يَحْيَى الْحُرَشِيُّ صَاحِبُ السِّقْطِ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " مَنْ شَفَعَ شَفَاعَةً حَالَ دُونَ حَدٍّ مِنْ حُدُودِ اللَّهِ ، فَقَدْ ضَادَّ اللَّهَ فِي مُلْكِهِ وَمَنْ أَعَانَ عَلَى خُصُومَةٍ لَا يَعْلَمُ أَحَقٌّ أَمْ بَاطِلٌ فَهُوَ فِي سَخَطِ اللَّهِ حَتَّى يَنْزِعَ ، وَمَنْ مَشَى مَعَ قَوْمٍ يَرَى أَنَّهُ شَاهِدٌ وَلَيْسَ بِشَاهِدٍ ، فَهُوَ كَشَاهِدِ زُورٍ ، وَمَنْ تَحَلَّمَ حُلُمًا كَاذِبًا كُلِّفَ أَنْ يُعْقَدَ فِي شَعِيرَةٍ ، وَسِبَابُ الْمُسْلِمِ فُسُوقٌ ، وَقِتَالُهُ كُفْرٌ " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے ایسی سفارش کی جو اللہ کی حدود میں سے کسی حد کے آڑے آ گئی تو اس نے اللہ کی سلطنت میں اللہ کی مخالفت کی۔ اور جس نے کسی ایسے جھگڑے میں (کسی کی) مدد کی جس کے بارے میں وہ نہیں جانتا تھا کہ حق ہے یا باطل، تو وہ اللہ کی ناراضی میں رہے گا یہاں تک کہ باز آ جائے۔ اور جو شخص کسی قوم کے ساتھ چلا اور یہ سمجھتا رہا کہ وہ گواہ ہے حالانکہ وہ گواہ نہیں ہے، تو وہ جھوٹے گواہ کی طرح ہے۔ اور جس نے جھوٹا خواب گھڑ کر بیان کیا اسے اس بات کا مکلف ٹھہرایا جائے گا کہ وہ جو کی ایک دانے میں گرہ لگائے۔ اور مسلمان کو گالی دینا فسق ہے اور اس سے لڑنا کفر ہے۔“
• رجاء أبو يحيى الحرشي هو ابن صبيح البصري صاحب السقط ضعيف.