شعب الایمان — حدیث نمبر 10637
باب: ایمان کی شاخوں میں سے ستترویں شاخ: اس بات کا باب کہ آدمی اپنے مسلمان بھائی کے لیے وہی پسند کرے جو اپنے لیے پسند کرتا ہے اور اس کے لیے وہی ناپسند کرے جو اپنے لیے ناپسند کرتا ہے، اور اسی میں راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹانا بھی شامل ہے۔
السابع والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في أن يحب الرجل لأخيه المسلم ما يحب لنفسه ويكره له ما يكره لنفسه ، ويدخل فيه إماطة الأذى عن الطريق
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ حَ ،
وَأَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَحْمَدَ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ ، حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، حَدَّثَنِي أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا سَعِيدٍ مَوْلَى عَبْدُ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ كُرَيْزٍ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الْمُؤْمِنُ أَخُو الْمُؤْمِنِ ، لَا يَخْذُلُهُ ، وَلَا يَظْلِمُهُ ، لَا تَحَاسَدُوا ، وَلَا تَدَابَرُوا ، وَلَا تَقَاطَعُوا ، وَكُونُوا عِبَادَ اللَّهِ إِخْوَانًا ، كُلُّ الْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ حَرَامٌ مَالُهُ وَعِرْضُهُ وَدَمُهُ ، وَلَا يَخْطُبِ امْرَؤٌ عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ ، وَلَا يَبِيعْ عَلَى بَيْعِ أَخِيهِ ، إِنَّ اللَّهَ لَا يَنْظُرُ إِلَى أَجْسَادِكُمْ ، وَلَا إِلَى صُوَرِكُمْ ، وَلَكِنْ يَنْظُرُ إِلَى قُلُوبِكُمْ ، التَّقْوَى هَا هُنَا " وَأَشَارَ إِلَى صَدْرِهِ .
وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي الطَّاهِرِ عَنِ ابْنِ وَهْبٍ .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مومن مومن کا بھائی ہے، نہ اسے بے یار و مددگار چھوڑتا ہے اور نہ اس پر ظلم کرتا ہے۔ آپس میں حسد نہ کرو، ایک دوسرے سے پیٹھ نہ پھیرو، قطع تعلقی نہ کرو، اور اللہ کے بندو! آپس میں بھائی بھائی بن جاؤ۔ ہر مسلمان پر دوسرے مسلمان کا مال، اس کی عزت اور اس کا خون حرام ہے۔ کوئی شخص اپنے بھائی کے پیغامِ نکاح پر پیغام نہ بھیجے اور نہ اپنے بھائی کے سودے پر سودا کرے۔ بے شک اللہ تعالیٰ تمہارے جسموں کو دیکھتا ہے نہ تمہاری صورتوں کو، لیکن وہ تمہارے دلوں کو دیکھتا ہے۔ تقویٰ یہاں ہے“ اور آپ ﷺ نے اپنے سینے کی طرف اشارہ فرمایا۔
امام مسلم رحمہ اللہ نے اسے ”صحیح“ میں ابو الطاہر کے واسطے سے ابن وہب رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
• أبو سعيد مولى عبد الله بن عامر بن كريز الخزاعي، مقبول، من الرابعة (م مد س ق).