شعب الایمان — حدیث نمبر 10633

باب: ایمان کی شاخوں میں سے ستترویں شاخ: اس بات کا باب کہ آدمی اپنے مسلمان بھائی کے لیے وہی پسند کرے جو اپنے لیے پسند کرتا ہے اور اس کے لیے وہی ناپسند کرے جو اپنے لیے ناپسند کرتا ہے، اور اسی میں راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹانا بھی شامل ہے۔

السابع والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في أن يحب الرجل لأخيه المسلم ما يحب لنفسه ويكره له ما يكره لنفسه ، ويدخل فيه إماطة الأذى عن الطريق

حدیث نمبر: 10633
وَأَخْبَرْنَاهُ أَبُو بَكْرٍ الرَّجَائِيُّ مِنْ أَصْلِهِ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِي ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا مِنْ رَجُلٍ يَرَى رَجُلًا بِهِ بَلَاءٌ فَقَالَ : الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي عَافَانِي مَّا ابْتَلَاهُ بِهِ ، وَفَضَّلَنِي عَلَى كَثِيرٍ مِمَّنْ خَلَقَ تَفْضِيلًا ، إِلَّا لَمْ يُصِبْهُ ذَلِكَ الْبَلَاءُ كَائِنًا مَا كَانَ " .
ترجمہ

سالم بن عبداللہ رحمہ اللہ اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص بھی کسی ایسے آدمی کو دیکھے جو کسی آزمائش میں مبتلا ہو اور کہے: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي عَافَانِي مِمَّا ابْتَلَاهُ بِهِ، وَفَضَّلَنِي عَلَى كَثِيرٍ مِمَّنْ خَلَقَ تَفْضِيلًا» ”تمام تعریف اس اللہ کے لیے ہے جس نے مجھے اس چیز سے عافیت دی جس میں اس نے اسے مبتلا کیا، اور اپنی بہت سی مخلوق پر مجھے خاص فضیلت عطا فرمائی“ تو اسے وہ آزمائش نہیں پہنچے گی، خواہ وہ کچھ بھی ہو۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / السابع والسبعون من شعب الايمان وهو باب في ان يحب الرجل لاخيه المسلم ما يحب لنفسه ويكره له ما يكره لنفسه ، ويدخل فيه اماطة الاذى عن الطريق / حدیث: 10633
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 11147
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن، ابن ماجة (3892) (سنن الترمذي 3431) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده ضعيف, ابن ماجه (3892),عمرو بن دينار قهرمان آل الزبير ضعيف,وللحديث شواهد ضعيفة،و روى البزار (البحر الزخار 185/12 ح 5838) بسند حسن عن ابن عمر قال قال رسول الله ﷺ: ((من رأى مصابًا فقال: الحمد لله الذي عافاني مما ابتلاك به و فضلني على كثير ممن خلق تفضيلاً،لم يصبه ذلك البلاء أبدًا)) و رواه الطبراني في الأوسط (5320) و حسنه ابن القطان الفاسي في أحكام النظر (ص 421),انوار الصحيفة ص 294 (سنن الترمذي 3431) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: ضعيف
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ضعيف (شعب الإيمان ط الرشد: 13/ 470) . »
«أخرجه الترمذي فى (جامعه) 5/ 493، رقم 3431، والطبراني فى (الدعاء) رقم 797، وابن السني فى (عمل اليوم والليلة) رقم 309، والطيالسي فى (مسنده) ص 4، وعبد بن حميد رقم 38، والحنائي فى (الفوائد) 3/ 258/ ب، وأبو نعيم فى (ذكر أخبار أصبهان) 1/ 215، 1/ 271، وأبو نعيم فى (الحلية) 5/ 13، وابن عساكر فى (تاريخ دمشق) 15/ 255/ ب، وابن عدي فى (الكامل) 2/ 624»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 3431 | سنن ابن ماجه: 3892 | شعب الإيمان: 10634
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• عمرو بن دينار قهرمان أل الزبير هو البصري الأعور ضعيف.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 3431 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´جب کوئی کسی کو مصیبت میں مبتلا دیکھے تو کیا کہے؟`
عمر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جو شخص مصیبت میں گرفتار کسی شخص کو دیکھے اور کہے: «الحمد لله الذي عافاني مما ابتلاك به وفضلني على كثير ممن خلق تفضيلا» " سب تعریف اللہ کے لیے ہے کہ جس نے مجھے اس بلا و مصیبت سے بچایا جس سے تجھے دوچار کیا، اور مجھے فضیلت دی، اپنی بہت سی مخلوقات پر "، تو وہ زندگی بھر ہر بلا و مصیبت سے محفوظ رہے گا خواہ وہ کیسی ہو۔‏‏‏‏" [سنن ترمذي/كتاب الدعوات/حدیث: 3431]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
سب تعریف اللہ کے لیے ہے کہ جس نے مجھے اس بلا ومصیبت سے بچایا جس سے تجھے دوچار کیا، اور مجھے فضیلت دی، اپنی بہت سی مخلوقات پر۔

نوٹ:
(سند میں عمرو بن دینار قھرمان آل زبیر ضعیف راوی ہیں، لیکن شواہد کی بنا پر یہ حدیث حسن لغیرہ ہے، دیکھیے اگلی حدیث)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3431 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 3892 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´مصیبت زدہ کو دیکھ کر کیا دعا پڑھے؟`
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جب کوئی شخص اچانک کسی کو بلایا مصیبت میں مبتلا دیکھے تو یہ دعا پڑھے: «الحمد لله الذي عافاني مما ابتلاك به وفضلني على كثير ممن خلق تفضيلا» " تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے عافیت دی اس چیز سے جس میں تجھ کو مبتلا کیا، اور مجھے اپنی بہت سی مخلوقات پر فضیلت بخشی "، تو وہ اس بلا اور مصیبت سے محفوظ رہے گا، چاہے کوئی بھی بلا اور مصیبت ہو " ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الدعاء/حدیث: 3892]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
 
(1)
مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے۔
جبکہ شیخ البانی نے اسے حسن قرار دیا ہے۔
اس پر سیر حاصل بحث کرتے ہوئے اس کے شواہد کا تذکرہ کیا ہے۔
جس سے شیخ البانی ہی کی رائے اقرب الصواب معلوم ہوتی ہے۔
لہٰذا مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہونے کے باوجود دیگر شواہد اور متابعات کی بنا پر قابل عمل اور قابل حجت ہے۔
مزید تفصیل کےلئے دیکھئے۔ (سلسلة الأحادیث الصحیة للأبانی، رقم 602، 2737)

(2)
مصیبت زدہ کو دیکھ کر اپنی عافیت کی قدر معلوم ہوتی ہے۔
لہذا اللہ کے اس احسان پر اس کا شکر ادا کرنا چاہیے۔

(3)
مصیبت زدہ کو دیکھ کر یہ دعا آہستہ پڑھنی چاہیے۔
تاکہ وہ سن نہ لے ورنہ اسے رنج ہوگا۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3892 سے ماخوذ ہے۔