شعب الایمان — حدیث نمبر 10629
باب: ایمان کی شاخوں میں سے ستترویں شاخ: اس بات کا باب کہ آدمی اپنے مسلمان بھائی کے لیے وہی پسند کرے جو اپنے لیے پسند کرتا ہے اور اس کے لیے وہی ناپسند کرے جو اپنے لیے ناپسند کرتا ہے، اور اسی میں راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹانا بھی شامل ہے۔
السابع والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في أن يحب الرجل لأخيه المسلم ما يحب لنفسه ويكره له ما يكره لنفسه ، ويدخل فيه إماطة الأذى عن الطريق
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْعَلَوِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدِ بْنُ الشَّرْقِيِّ ، حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الدُّورِيُّ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ شَقِيقٍ ، أَخْبَرَنِي الْحُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ سِمَاكَ بْنَ حَرْبٍ ، سَمِعْتُ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ يَخْطُبُ عَلَى هَذَا الْمِنْبَرِ فَقَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ كَرَجُلٍ وَاحِدٍ إِذَا اشْتَكَى عُضْوٌ مِنْ أَعْضَائِهِ اشْتَكَى جَسَدُهُ أُجَمَعُ ، وَإِذَا اشْتَكَى مُؤْمِنٌ اشْتَكَى الْمُؤْمِنُونَ " .سماک بن حرب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما کو اسی منبر پر خطبہ دیتے ہوئے سنا، انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”مومن تو بس ایک آدمی کی طرح ہیں کہ جب اس کے اعضا میں سے کوئی عضو تکلیف میں مبتلا ہوتا ہے تو اس کا سارا جسم تکلیف محسوس کرتا ہے، اسی طرح جب کوئی ایک مومن تکلیف میں ہوتا ہے تو تمام مومن تکلیف محسوس کرتے ہیں۔““
• سماك بن حرب هو ابن أوس بن خالد الذهلي الكوفي، صدوق. ولم أجده بهذا الوجه إلا أن مسلمًا أخرجه في البر (٣/ ٢٠٠٠)، وابن المبارك في "الزهد" (ص ٢٥١) وابن منده في "الإيمان (رقم ٣٢٣) والقضاعي في "مسند الشهاب" (رقم ٦٦٧) من طريق الشعبي عن النعمان بن بشير بنحوه.