شعب الایمان — حدیث نمبر 10576
باب: ایمان کی شاخوں میں سے چھہترویں شاخ: لوگوں کے درمیان صلح کرانے کا باب۔
السادس والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في الإصلاح بين الناس
وَأَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَرَجِ الْأَزْرَقُ ، حَدَّثَنَا السَّهْمِيُّ يَعْنِي عَبْدَ اللَّهِ بْنَ بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا بَهْزُ بْنُ حَكِيمٍ .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، ہمام بن منبہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”یہ وہ احادیث ہیں جو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ہمیں بیان کیں“، چنانچہ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”لوگوں میں سے ہر شخص کے ہر جوڑ پر ہر اس دن صدقہ لازم ہے جس میں سورج طلوع ہوتا ہے۔ دو آدمیوں کے درمیان انصاف کرنا صدقہ ہے، کسی آدمی کی اس کی سواری کے معاملے میں مدد کرنا کہ اسے اس پر سوار کر دے یا اس کا سامان اس پر رکھ دے صدقہ ہے، اچھی بات صدقہ ہے، نماز کی طرف اٹھایا جانے والا ہر قدم صدقہ ہے، اور راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹانا صدقہ ہے۔“
• السهمي عبد الله بن بكر هو ابن حبيب الباهلي البصري نزيل بغداد. حافظ ثقة، من التاسعة (ع).