شعب الایمان — حدیث نمبر 10572

باب: ایمان کی شاخوں میں سے پچھترویں شاخ: چھوٹوں پر شفقت اور بڑوں کی توقیر کا باب۔

الخامس والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في رحم الصغير وتوقير الكبير

حدیث نمبر: 10572
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ خَمِيرَوَيْهِ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَةَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي عَمْرٍو السَّيْبَانِيِّ ، عَنْ أَبِي مَرْيَمَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِيَّاكُمْ أَنْ تَتَّخِذُوا ظُهُورَ دَوَابِّكُمْ مَنَابِرَ ؛ فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ سَخَّرَهَا لَكُمْ لِتَبْلُغُوا إِلَى بَلَدٍ لَمْ تَكُونُوا بِبَالِغِيهِ إِلَّا بِشِقِّ الْأَنْفُسِ ، وَجَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ فَعَلَيْهَا فَاقْضُوا حَاجَاتِكُمْ " .
قَالَ الْإِمَامُ أَحْمَدُ : وَهَذَا فِيمَنْ رَكِبَهَا مِنْ غَيْرِ حَاجَةٍ إِلَى سَيْرٍ أَوْ إِعْلَامِ النَّاسِ مِنْ كَلَامِهِ مَا يَحْتَاجُ إِلَى إِعْلَامِهِ ، وَلَمْ يَكُنْ هُنَاكَ مِنْبَرٌ يَصْعَدْ
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”تم اپنے جانوروں کی پشتوں کو منبر بنا لینے سے بچو، کیونکہ اللہ عزوجل نے انہیں تمہارے لیے اس لیے مسخر کیا ہے کہ تم ایسے شہر تک پہنچ سکو جہاں تم سخت مشقت کے بغیر نہیں پہنچ سکتے تھے، اور اس نے تمہارے لیے زمین بنائی ہے، لہٰذا اپنی ضرورتیں اسی پر پوری کیا کرو۔“
امام احمد (بیہقی) رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حکم اس شخص کے بارے میں ہے جو بلا ضرورت جانور پر سوار ہو، یعنی نہ سفر کی کوئی حاجت ہو اور نہ لوگوں کو اپنی کسی ایسی بات کی خبر دینے کی ضرورت ہو جس کی اطلاع دینا ضروری ہو، اور وہاں کوئی منبر بھی نہ ہو جس پر وہ چڑھ سکے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الخامس والسبعون من شعب الايمان وهو باب في رحم الصغير وتوقير الكبير / حدیث: 10572
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 11083
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (سنن أبي داود 2567) , شیخ زبیر علی زئی: حسن, مشكوة المصابيح (3916), صححه ابن خزيمة (2544 وسنده حسن) والحاكم (2/100 وسنده حسن) (سنن أبي داود 2567) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 13/ 424) . »
«أخرجه البيهقي فى (السنن الكبرى) 5/ 255، والبيهقي فى (الآداب) رقم 913»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابي داود: 2567
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو الفضل بن خميرويه هو محمد بن عبد الله بن خميرويه الهروي.
• إسماعيل بن عياش هو ابن سليم العنسي صدوق في روايته عن أهل بلده، مخلط في غيرهم.
• يحيى بن أبي عمرو السيباني (بالمهملة) أبو زرعة الحمصي، ثقة من السادسة (بخ د س ق).
• أبو مريم الشامي هو مولى أبي هريرة، ثقة من الثانية (بخ د ت).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 2567 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´جانور پر (بغیر ضرورت) بیٹھے رہنا منع ہے۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " اپنے جانوروں کی پیٹھ کو منبر بنانے سے بچو، کیونکہ اللہ نے ان جانوروں کو تمہارے تابع کر دیا ہے تاکہ وہ تمہیں ایک شہر سے دوسرے شہر پہنچائیں جہاں تم بڑی تکلیف اور مشقت سے پہنچ سکتے ہو، اور اللہ نے تمہارے لیے زمین بنائی ہے، تو اسی پر اپنی ضروریات کی تکمیل کیا کرو ۱؎۔‏‏‏‏" [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2567]
فوائد ومسائل:
رسول اللہ ﷺنے حجۃ الوداع کا خطبہ اپنی اونٹنی پر ارشاد فرمایا تھا۔
مگر یہ ایک وقتی ضرورت تھی۔

درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2567 سے ماخوذ ہے۔