شعب الایمان — حدیث نمبر 10554

باب: ایمان کی شاخوں میں سے پچھترویں شاخ: چھوٹوں پر شفقت اور بڑوں کی توقیر کا باب۔

الخامس والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في رحم الصغير وتوقير الكبير

حدیث نمبر: 10554
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلَ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجَرْمِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدَةَ عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ وَاصِلٍ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ اللَّهَ رَفِيقٌ يُحِبُّ الرِّفْقَ ، وَيُعْطِي عَلَى الرِّفْقِ مَا لَا يُعْطِي عَلَى الْعُنْفِ " ، وَكَانَ يَقُولُ " خُذُوا بِالنَّاسِ مَا تَيَسَّرَ .
قَالَ قَتَادَةُ : وَإِنَّ الْمُؤْمِنِينَ قَوْمٌ رُفَقَاءُ رُحَمَاءُ .
ترجمہ

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بلاشبہ اللہ تعالیٰ نرمی کرنے والا ہے، نرمی کو پسند فرماتا ہے، اور نرمی پر وہ کچھ عطا کرتا ہے جو سختی پر عطا نہیں کرتا۔“ اور آپ ﷺ فرمایا کرتے تھے: ”لوگوں سے وہی کچھ لو جو آسانی سے میسر ہو۔“
قتادہ رحمہ اللہ نے فرمایا: ”بلاشبہ اہلِ ایمان ایسے لوگ ہیں جو نرم خو اور باہم رحم دل ہوتے ہیں۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الخامس والسبعون من شعب الايمان وهو باب في رحم الصغير وتوقير الكبير / حدیث: 10554
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 11065
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (سنن أبي داود 4807) , شیخ زبیر علی زئی: صحيح, وله شاھد عند مسلم (2593) (سنن أبي داود 4807) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 13/ 412) . »
«أخرجه ابن ماجه فى (سننه) 2/ 1216 رقم 3688، والخطيب فى (الجامع) 1/ 406، والدارمي فى (سننه) ص 719، وأحمد فى (مسنده) 4/ 87، 1/ 112، وابن أبي شيبة فى (مصنفه) 8/ 324، وأبو يعلى فى (مسنده) 1/ 380»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابن ماجه: 3688 | سنن ابي داود: 4807
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• سعيد بن محمد الجرمي هو الكوفي صدوق، رمي بالتشيع.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 3688 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´نرمی اور ملائمیت کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " بیشک اللہ تعالیٰ مہربان ہے، اور مہربانی اور نرمی کرنے کو پسند فرماتا ہے، اور نرمی پر وہ ثواب دیتا ہے جو سختی پر نہیں دیتا " ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأدب/حدیث: 3688]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
باہمی معاملات میں نرم روی اللہ کو بہت پسند ہے، اس لیے وہ اس پر دنیوی فوائد اور آخرت میں اجر و ثواب عطا فرماتا ہے۔

(2)
دین کے معاملات میں اور حدود کے نفاذ میں نرمی اور مداہنت ایمان کی کمزوری کی علامت ہے۔
ایسے موقع پر دین پر مضبوطی سے قائم رہنا بلندی درجات کا باعث ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3688 سے ماخوذ ہے۔