شعب الایمان — حدیث نمبر 10534
باب: ایمان کی شاخوں میں سے پچھترویں شاخ: چھوٹوں پر شفقت اور بڑوں کی توقیر کا باب۔
الخامس والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في رحم الصغير وتوقير الكبير
حدیث نمبر: 10534
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ ، عَنْ عِيَاضِ بْنِ حِمَارٍ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " أَهْلُ الْجَنَّةِ ثَلَاثَةٌ ذُو سُلْطَانٍ مُقْسِطٌ مُتَصَدِّقٌ مُوَفَّقٌ ، وَرَجُلٌ رَحِيمٌ رَقِيقُ الْقَلْبِ لَكُلِّ ذِي قُرْبَى وَمُسْلِمٍ (وَرَجُلٌ) فَقِيرٌ عَفِيفٌ مُتَصَدِّقٌ " .
أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ .ترجمہ
سیدنا عیاض بن حمار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا: ”جنتی تین قسم کے لوگ ہیں: ایک وہ صاحبِ اقتدار جو انصاف کرنے والا، صدقہ کرنے والا اور (نیکی کی) توفیق پانے والا ہو؛ دوسرا وہ شخص جو ہر رشتے دار اور ہر مسلمان کے لیے مہربان اور نرم دل ہو؛ اور (تیسرا وہ) شخص جو فقیر، پاک دامن (سوال سے بچنے والا) اور صدقہ کرنے والا ہو۔“
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے ”الصحیح“ میں روایت کیا ہے۔
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو داود هو الطيالسىِ سليمان بن داود.
• هشام هو الدستوائي ابن أبي عبد الله سنبر. في الجنة (٣/ ٢١٩٧ - ٢١٩٨ رقم ٦٣) من طريق معاذ بن هشام عن أبيه مطولًا.
• أبو داود هو الطيالسىِ سليمان بن داود.
• هشام هو الدستوائي ابن أبي عبد الله سنبر. في الجنة (٣/ ٢١٩٧ - ٢١٩٨ رقم ٦٣) من طريق معاذ بن هشام عن أبيه مطولًا.
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 2865 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت عیاض بن حمادمجاشعی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہےکہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے خطبے میں ارشاد فرمایا:"سنو!میرے رب نے مجھے یہ حکم دیا ہے کہ میں تمھیں ان باتوں کی تعلیم دوں جو تمھیں معلوم نہیں اور اللہ تعالیٰ نے آج مجھے ان کا علم عطا کیا ہے (اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے)ہر مال جو میں نے کسی بندے کو عطا کیا (اس کی قسمت میں لکھا) حلال ہے اور میں نے اپنے تمام بندوں کو(حق کے لیے) یکسو پیدا کیا پھر شیاطین ان کے پاس آئے اور انھیں ان... (مکمل حدیث اس نمبر پر دیکھیں) [صحيح مسلم، حديث نمبر:7207]
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے، (1)
ہمیں آپ نے ان باتوں کی تعلیم دی ہے، جن کے ہم محتاج تھے، لیکن ان سے ناواقف تھے۔
(2)
حلال و حرام ٹھہرانا اللہ کا حق ہے، بندوں کو اپنے طور پر کسی چیز کے حرام ٹھہرانے کا حق حاصل نہیں ہے۔
(3)
اللہ تعالیٰ نے تمام انسانوں کو حنیف یعنی اللہ کے لیے یکسو ہونے والے، اس کی اطاعت و فرمانبرداری کی استعداد رکھنے والے بنایا ہے۔
(4)
انسان کفروشرک اور معصیت و نافرمانی کا راستہ شیطان کے پیچھے لگ کر اختیار کرتا ہے، وہی اس کو دین سے برگشتہ کرتا ہے۔
(5)
رسواللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے وقت تمام عرب و عجم چند اہل کتاب کے سوا عقیدہ اور عمل کے فساد کا شکار تھے اور اللہ کی ناراضی کا مستحق تھے، ایسے حالات میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو مبعوث فرمایا، جس میں آپ کا اور لوگوں کا امتحان ہے کہ کون اپنا اپنا فرض اور ذمہ داری کس انداز میں ادا کرتا ہے۔
(6)
اللہ تعالیٰ نے آپ پر ایسی کتاب نازل فرمائی، جو لوگوں کے سینوں میں محفوظ ہو جانے والی ہے، جس کی محبت دلوں میں اس قدر جاگزین ہے کہ اس سے محبت کرنے والے ان کو سوتے اور جاگتے دونوں حالتوں میں پڑھتے ہیں۔
(7)
اللہ تعالیٰ گرم و سرد تمام حالات میں اپنے نبی کی مدد فرماتا ہے اور اس کو ضرورت کے تمام اسباب ووسائل مہیا فرماتا ہے۔
(8)
جنتیوں اور دوزخیوں کے خصائل اور عادات کو بیان کیا، اس آئینہ میں ہر انسان اپنا چہرہ دیکھ سکتا ہے۔

درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 7207 سے ماخوذ ہے۔