شعب الایمان — حدیث نمبر 10531
باب: ایمان کی شاخوں میں سے پچھترویں شاخ: چھوٹوں پر شفقت اور بڑوں کی توقیر کا باب۔
الخامس والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في رحم الصغير وتوقير الكبير
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنِي أَبُو أَحْمَدَ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ شُعَيْبٍ الْعَدْلُ ، أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ الْحَسَنِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ نَهْشَلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ : كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَأَتَاهُ غُلَامٌ فَقَالَ : غُلَامٌ يَتِيمٌ ، وَأُخْتٌ لِي يَتِيمَةٌ ، وَأُمٌّ لِي أَرْمَلَةٌ أَطْعِمْنَا مِمَّا أَطْعَمَكَ اللَّهُ ، أَعْطَاكَ اللَّهُ مِمَّا عِنْدَهُ حَتَّى تَرْضَى ، فَجَاءَ بِوَاحِدَةٍ وَعِشْرِينَ تَمْرَةً ، فَقَالَ : " سَبْعٌ لَكَ ، وَسَبْعٌ لِأُخْتِكَ ، وَسَبْعٌ لِأُمِّكَ " فَقَامَ إِلَيْهِ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ فَمَسَحَ رَأْسَهُ ، وَقَالَ : جَبَرَ اللَّهُ يُتْمَكَ ، وَجَعَلَكَ خَلَفًا مِنْ أَبِيكَ ، وَكَانَ مِنْ أَبْنَاءِ الْمُهَاجِرِينَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " قَدْ رَأَيْتُكَ يَا مُعَاذُ وَمَا صَنَعْتَ " قَالَ : رَحِمْتُهُ ، قَالَ : " لَا يَلِي أَحَدُكُمْ يَتِيمًا فَيُحْسِنُ وِلَايَتَهُ ، وَيَضَعُ يَدَهُ عَلَى رَأْسِهِ إِلَّا كَتَبَ اللَّهُ لَهُ بِكُلِّ شَعَرَةٍ حَسَنَةً ، وَمَحَى عَنْهُ بِكُلِّ شَعَرَةٍ سَيِّئَةً ، وَرَفَعَ لَهُ بِكُلِّ شَعَرَةٍ دَرَجَةً "سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ آپ ﷺ کے پاس ایک لڑکا آیا اور کہنے لگا: ”میں ایک یتیم لڑکا ہوں، میری ایک بہن بھی یتیم ہے اور میری ماں بیوہ ہے، جو کچھ اللہ نے آپ کو کھانے کو دیا ہے اس میں سے ہمیں بھی کھلائیے، اللہ آپ کو اپنے خزانے سے اتنا عطا فرمائے کہ آپ راضی ہو جائیں۔“ پھر (سیدنا بلال رضی اللہ عنہ) اکیس کھجوریں لے کر آئے تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”سات تمہارے لیے، سات تمہاری بہن کے لیے اور سات تمہاری ماں کے لیے۔“ پھر سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ اس کے پاس گئے، اس کے سر پر ہاتھ پھیرا اور کہا: ”اللہ تیری یتیمی کی تلافی فرمائے اور تجھے تیرے باپ کا قائم مقام بنا دے۔“ اور وہ لڑکا مہاجرین کے بیٹوں میں سے تھا۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”معاذ! میں نے تمہیں دیکھ لیا تھا اور جو کچھ تم نے کیا (وہ بھی)۔“ انہوں نے عرض کیا: ”مجھے اس پر ترس آ گیا تھا۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے جو کوئی کسی یتیم کا سرپرست بنے اور اس کی اچھی طرح سرپرستی کرے اور اس کے سر پر ہاتھ رکھے تو اللہ تعالیٰ اس کے ہر بال کے بدلے اس کے لیے ایک نیکی لکھ دیتا ہے، ہر بال کے بدلے ایک برائی مٹا دیتا ہے اور ہر بال کے بدلے ایک درجہ بلند فرما دیتا ہے۔“
• أبو أحمد محمد بن أحمد بن شعيب العدل لم أقف على من ترجمه.
• الحسن بن أيوب بن عبد الله الحضرمي شامي. قال أحمد بن حنبل: ما به بأس، وقال أبو حاتم: يكتب حديثه. راجع "الجرح والتعديل" (٣/ ١ - ٢) "الثقات" (٤/ ١٢٦) "التاريخ الكبير" (١/ ٢/ ٢٨٥).
• عبد السلام بن نهشل بن سعيد البصري لم أجد ترجمته.
• وأبوه نهشل بن سعيد البصري، كذبه ابن راهويه وضعفه الدارقطني وابن معبن وتركه أبو حاتم والنسائي.