شعب الایمان — حدیث نمبر 10520
باب: ایمان کی شاخوں میں سے پچھترویں شاخ: چھوٹوں پر شفقت اور بڑوں کی توقیر کا باب۔
الخامس والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في رحم الصغير وتوقير الكبير
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ النَّحْوِيُّ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى ، عَنْ مَالِكِ بْنِ عَمْرٍو الْقُشَيْرِيِّ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " مَنْ أَعْتَقَ رَقَبَةً مُسْلِمَةً فَهِيَ فِدَاؤُهُ مِنَ النَّارِ ، عَظْمٌ مِنْ عِظَامِهِ يُحَرَّرٌ بِعَظْمٍ مِنْ عِظَامِهِ ، وَمَنَ أَدْرَكَ أَحَدَ وَالِدَيْهِ ثُمَّ لَمْ يَغْفِرْ لَهُ فَأَبْعَدَهُ اللَّهُ ، وَمَنْ ضَمَّ يَتِيمًا بَيْنَ أَبَوَيْنِ مُسْلِمَيْنِ إِلَى طَعَامِهِ وَشَرَابِهِ حَتَّى يُغْنِيَهُ اللَّهُ وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ " .سیدنا مالک بن عمرو قشیری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے کوئی مسلمان گردن (غلام) آزاد کی تو وہ اس کے لیے آگ سے فدیہ بن جائے گی، اس غلام کی ہر ہڈی کے بدلے اس کی اپنی ایک ہڈی (آگ سے) آزاد کی جائے گی۔ اور جس نے اپنے والدین میں سے کسی ایک کو (بڑھاپے میں) پایا، پھر بھی اس کی بخشش نہ ہوئی تو اللہ اسے اپنی رحمت سے دور کر دے۔ اور جس نے دو مسلمان والدین کے (فوت ہو جانے والے) کسی یتیم کو اپنے کھانے پینے میں شامل کر لیا، یہاں تک کہ اللہ اسے بے نیاز کر دے تو اس کے لیے جنت واجب ہو گئی۔“
• الحجاج هو ابن المنهال.
• حماد هو ابن سلمة.
• علي بن زيد هو ابن جدعان ضعيف.