شعب الایمان — حدیث نمبر 1051
باب: فصل: جس طرح خوف صرف اللہ عزوجل ہی سے ہونا چاہیے، اسی طرح امید بھی صرف اسی سے ہونی چاہیے۔
فصل وكما لا ينبغي أن يكون الخوف إلا من الله عز وجل كذلك لا ينبغي أن يكون الرجاء إلا منه
حدیث نمبر: 1051
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّلَمِيُّ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا الْحُسَيْنِ الْفَارِسِيَّ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ أَبَا يَعْقُوبَ النَّهْرَجُورِيَّ ، يَقُولُ : " مَنْ كَانَ شِبَعُهُ بِالطَّعَامِ لَمْ يَزَلْ جَائِعًا ، وَمَنْ كَانَ غِنَاهُ بِالْمَالِ لَمْ يَزَلْ فَقِيرًا ، وَمَنْ قَصْدَ بِحَاجَتِهِ الْخَلْقَ لَمْ يَزَلْ مَحْرُومًا ، وَمَنِ اسْتَعَانَ فِي أَمْرِهِ بِغَيْرِ اللَّهِ لَمْ يَزَلْ مَخْذُولًا " .ترجمہ
امام ابو یعقوب نہرجوری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”جس کا پیٹ بھرنا کھانے سے ہو وہ ہمیشہ بھوکا ہی رہتا ہے، اور جس کی مالداری مال سے ہو وہ ہمیشہ محتاج ہی رہتا ہے، اور جو اپنی حاجت میں مخلوق کا قصد کرے وہ ہمیشہ محروم ہی رہتا ہے، اور جو اپنے معاملے میں اللہ کے سوا کسی اور سے مدد طلب کرے وہ ہمیشہ بے یار و مددگار ہی رہتا ہے۔“