شعب الایمان — حدیث نمبر 10502
باب: ایمان کی شاخوں میں سے پچھترویں شاخ: چھوٹوں پر شفقت اور بڑوں کی توقیر کا باب۔
الخامس والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في رحم الصغير وتوقير الكبير
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَيُّوبَ بْنِ أَحْمَدَ الطَّبَرَانِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، حَدَّثَنَا الْفِرْيَابِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : " تُقَبِّلُونَ الصِّبْيَانَ ؟ فَمَا نُقَبِّلُهُمْ " فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَوَ أَمْلِكُ لَكَ أَنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ نَزَعَ مِنْ قَلْبِكَ الرَّحْمَةَ " .
وَبِهَذَا الْإِسْنَادِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُؤْتَى بِالصِّبْيَانِ فَيُحَنِّكُهُمْ وَبِهَذَا الْإِسْنَادِ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لِأَهْلِهِ ، وَأَنَا خَيْرُكُمْ لِأَهْلِي " .
الْحَدِيثُ الْأَوَّلُ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ الْفِرْيَابِيِّ .
وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنْ هِشَامٍ . فَأَخْرَجَا الْحَدِيثَ الثَّانِي مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنْ هِشَامٍ .ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک دیہاتی نبی ﷺ کے پاس آیا اور کہنے لگا: ”کیا آپ لوگ بچوں کو چومتے ہیں؟ ہم تو انہیں نہیں چومتے۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اگر اللہ عز و جل نے تمہارے دل سے رحمت نکال دی ہے تو کیا میں اس کا اختیار رکھتا ہوں؟“
اور اسی سند سے ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی ﷺ کے پاس بچے لائے جاتے تو آپ ﷺ انہیں گھٹی دیتے تھے۔ اور اسی سند سے ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے لیے سب سے بہتر ہو، اور میں تم سب میں اپنے گھر والوں کے لیے سب سے بہتر ہوں۔“
(میں مصنف کہتا ہوں کہ) پہلی حدیث کو امام بخاری رحمہ اللہ نے محمد بن یوسف الفریابی رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
اور امام مسلم رحمہ اللہ نے اسے ہشام رحمہ اللہ سے ایک دوسری سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ اور ان دونوں (امام بخاری و امام مسلم رحمہما اللہ) نے دوسری حدیث کو ہشام رحمہ اللہ سے ایک اور سند کے ساتھ نقل کیا ہے۔
• ابن أبي مريم هو عبد الله بن محمد بن سعيد بن أبي مريم.
• الفريابي هو محمد بن يوسف.
• سفيان هو الثوري.