شعب الایمان — حدیث نمبر 10445
باب: ایمان کی شاخوں میں سے چوہترویں شاخ: جود و سخا کا باب۔
الرابع والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في الجود والسخاء
حدیث نمبر: 10445
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدٍ الْمُقْرِئُ ، حَدَّثَنَا أَبُو عِيسَى التِّرْمِذِيُّ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، حَدَّثَنِي شَيْخٌ قَدْ سَمِعَ مِنْ لَيْثِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ : جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَى اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ تَسْأَلُهُ عَسَلًا وَمَعَهَا قَدَحٌ وَقَالَتْ : زَوْجِي مَرِيضٌ ، فَقَالَ : أَعْطُوهَا زَاوِيَةَ عَسَلٍ قَالُوا : يَا أَبَا الْحَارِثِ سَأَلَتْ قَدَحًا قَالَ : سَأَلَتْ عَلَى قَدْرِهَا ، وَنُعْطِيهَا عَلَى قَدْرِنَا .ترجمہ
لیث بن سعد رحمہ اللہ سے سننے والے ایک شیخ نے بیان کیا کہ ایک عورت لیث بن سعد رحمہ اللہ کے پاس شہد مانگنے آئی، اس کے ساتھ ایک پیالہ تھا، اور اس نے کہا: ”میرا شوہر بیمار ہے۔“ تو انہوں نے کہا: ”اسے ایک مشکیزہ شہد دے دو۔“ لوگوں نے کہا: ”اے ابو الحارث! اس نے تو (صرف) ایک پیالہ مانگا تھا۔“ انہوں نے فرمایا: ”اس نے اپنی حیثیت کے مطابق مانگا اور ہم اسے اپنی حیثیت کے مطابق دیں گے۔“