شعب الایمان — حدیث نمبر 10439
باب: ایمان کی شاخوں میں سے چوہترویں شاخ: جود و سخا کا باب۔
الرابع والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في الجود والسخاء
حدیث نمبر: 10439
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا عُثْمَانَ سَعِيدَ بْنَ عُثْمَانَ الْحَنَّاطُ ، يَقُولُ سَمِعْتُ ذَا النُّونِ يَقُولُ : الْعَاقِلُ يَعْتَرِفُ بِذَنْبِهِ ، وَيُحْسِنُ ذَنْبَ غَيْرِهِ وَيَجُودُ بِمَا لَدَيْهِ ، وَيَزْهَدُ فِيمَا عِنْدَ غَيْرِهِ ، وَيَكُفُّ أَذَاهُ ، وَيُحْتَمَلُ الْأَذَى عَنْ غَيْرِهِ ، وَالْكَرِيمُ يُعْطِي قَبْلَ السُّؤَالِ ، فَكَيْفَ يَبْخَلُ بَعْدَ السُّؤَالِ ، وَيُعْذِرُ قَبْلَ الِاعْتِذَارِ ، فَكَيْفَ يَحْقِدُ بَعْدَ الِاعْتِذَارِ .ترجمہ
ذوالنون رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عقل مند اپنے گناہ کا اعتراف کرتا ہے اور دوسرے کے گناہ کو اچھے رخ پر لیتا ہے، جو کچھ اس کے پاس ہو اسے سخاوت سے دیتا ہے، دوسروں کے پاس جو کچھ ہے اس سے بے رغبت رہتا ہے، خود کسی کو اذیت دینے سے رکا رہتا ہے اور دوسروں کی اذیت برداشت کرتا ہے۔ اور کریم سوال سے پہلے ہی عطا کر دیتا ہے، تو سوال کے بعد بخل کیسے کرے گا؟ اور وہ معذرت سے پہلے ہی عذر قبول کر لیتا ہے، تو معذرت کے بعد کینہ کیسے رکھے گا؟“