شعب الایمان — حدیث نمبر 10410
باب: ایمان کی شاخوں میں سے چوہترویں شاخ: جود و سخا کا باب۔
الرابع والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في الجود والسخاء
حدیث نمبر: 10410
قَالَ : وَسَمِعْتُ بِشْرًا يَقُولُ : الْبَخِيلُ لَا غِيبَةَ لَهُ ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّكَ لَبَخِيلٌ . 50 وَمُدِحَتِ امْرَأَةٌ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا : صَوَّامَةٌ قَوَّامَةٌ إِلَّا أَنَّ فِيهَا بُخْلًا قَالَ : فَمَا خَيْرُهَا إِذًا . قَالَ بِشْرٌ : أَيْ لَيْسَ فِيهَا خَيْرٌ .ترجمہ
امام بشر بن حارث رحمہ اللہ فرماتے تھے: ”بخیل کی کوئی غیبت نہیں (یعنی اس کے بخل کا ذکر غیبت میں شمار نہیں ہوتا)۔“ نبی ﷺ نے فرمایا: ”بے شک تم بخیل ہو۔“
اور نبی ﷺ کے سامنے ایک عورت کی تعریف کی گئی تو لوگوں نے کہا: ”وہ بہت روزے رکھنے والی اور بہت قیام کرنے والی ہے، مگر اس میں بخل ہے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر اس میں کیا خیر ہے!“ امام بشر رحمہ اللہ نے فرمایا: ”یعنی اس میں کوئی خیر نہیں۔“