شعب الایمان — حدیث نمبر 10396
باب: ایمان کی شاخوں میں سے چوہترویں شاخ: جود و سخا کا باب۔
الرابع والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في الجود والسخاء
وَقَدْ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الْإِخْمِيمِيُّ ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ الْحَسَنِ ، حَدَّثَنَا أَبُو ظَفَرٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو هُرْمُزَ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : كُنْتُ قَاعِدًا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَجَاءَ ثَلَاثَةَ عَشَرَ رَجُلًا عَلَيْهِمْ ثِيَابُ السَّفَرِ ، فَسَلَّمُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، ثُمَّ قَالَ : قَالُوا : مَنِ السَّيِّدُ مِنَ الرِّجَالِ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : " ذَاكَ يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ " قَالُوا : مَا فِي أُمَّتِكَ سَيِّدٌ ؟ قَالَ : " بَلَى ، رَجُلٌ أُعْطِيَ مَالًا حَلَالًا ، وَرُزِقَ سَمَاحَةً فَأَدْنَى الْفَقِيرَ وَقَلَّتْ شِكَايَتُهُ فِي النَّاسِ " .
أَبُو هُرْمُزَ ضَعِيفٌ .سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نبی کریم ﷺ کے پاس بیٹھا تھا کہ تیرہ آدمی آئے جن پر سفر کے کپڑے تھے، انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو سلام کیا، پھر انہوں نے پوچھا: ”اے اللہ کے رسول! مردوں میں سردار کون ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ یوسف بن یعقوب بن اسحاق بن ابراہیم (علیہم السلام) ہیں۔“ انہوں نے کہا: ”کیا آپ کی امت میں کوئی سردار نہیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیوں نہیں! وہ آدمی جسے حلال مال دیا گیا ہو اور سخاوت کی صفت بھی عطا کی گئی ہو، چنانچہ وہ فقیر کو اپنے قریب کرتا ہے اور لوگوں میں اس کی شکایت کم ہوتی ہے۔“
(مصنف کہتے ہیں:) ابوہرمز ضعیف ہے۔
• موسى بن الحسن هو ابن عباد بن أبي عباد الأنصاري أبو السري الجلاجلي.
• أبو ظفر هو عبد السلام بن مطهر الأزدي البصري، صدوق، من التاسعة (خ د).
• أبو هرمز نافع مولى السلمي. قال أبو حاتم: متروك الحديث، وضعفه أحمد وغيره ونقل العقيلي عن البخاري أنه قال: منكر الحديث. راجع "الجرح والتعديل" (٨/ ٤٥٩) "الضعفاء الكبير" (٤/ ٢٨٥) "الميزان" (٤/ ٢٤٤) "اللسان" (٦/ ١٤٧) "المجروحين" (٣/ ٢٨).
• عطاء هو ابن أبي رباح.