شعب الایمان — حدیث نمبر 10388
باب: ایمان کی شاخوں میں سے چوہترویں شاخ: جود و سخا کا باب۔
الرابع والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في الجود والسخاء
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ الزَّاهِدُ بِبَغْدَادَ ، حَدَّثَنَا ثَعْلَبُ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ أَيُّوبُ بْنُ عُمَرَ الْمُزَنِيُّ ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَرَوِيُّ قَالَ : اشْتَرَى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرٍ مِنْ خَالِدِ بْنِ عُقْبَةَ بْنِ أَبِي مُعَيْطٍ دَارَهُ الَّتِي فِي السُّوقِ ، بِثَمَانِينَ أَوْ سَبْعِينَ أَلْفَ دِرْهَمٍ ، فَلَمَّا كَانَ اللَّيْلُ سَمِعَ بَكَّاءَ أَهْلِ خَالِدٍ ، فَقَالَ لِأَهْلِهِ : مَا هَؤُلَاءِ ؟ قَالَ : يَبْكُونَ دَارَهُمْ ، قَالَ : يَا غُلَامُ فَأْتِهِمْ فَأَعْلِمْهُمْ أَنَّ الدَّارَ وَالْمَالَ لَهُمْ جَمِيعًا .عبداللہ بن محمد فروی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عامر رضی اللہ عنہ نے خالد بن عقبہ بن ابی معیط سے ان کا وہ گھر جو بازار میں تھا، اسی (80) ہزار یا ستر (70) ہزار درہم میں خرید لیا۔ پھر جب رات ہوئی تو انہوں نے خالد کے گھر والوں کے رونے کی آواز سنی، تو اپنے گھر والوں سے پوچھا: ”یہ کون لوگ ہیں؟“ انہوں نے بتایا: ”وہ اپنے گھر (کے بک جانے) پر رو رہے ہیں۔“ تو انہوں نے کہا: ”اے لڑکے! ان کے پاس جاؤ اور انہیں بتا دو کہ گھر اور مال (قیمت) دونوں ہی ان کے ہیں۔“
• أبو سلمة هو أيوب بن عمر بن أبي عمرو المزني لم أجد ترجته.
• عبد الله بن محمد الفروي هو ابن عبد الله بن أبي فروة الأموي صدوق.