شعب الایمان — حدیث نمبر 10331

باب: ایمان کی شاخوں میں سے تہترویں شاخ: لغو باتوں سے اعراض کا باب۔

الثالث والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في الإعراض عن اللغو

حدیث نمبر: 10331
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الْحُسَيْنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ شَاذَانَ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ النَّحْوِيُّ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ الْكِلَابِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ عَنْ جُنْدُبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ حُذَيْفَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " لَا يَنْبَغِي لِلْمُؤْمِنِ أَنْ يُذِلَّ نَفْسَهُ " قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ وَكَيْفَ يُذِلُّ نَفْسَهُ ؟ قَالَ : " أَنْ يَتَعَرَّضَ لِلْبَلَاءِ لِمَا لَا يُطِيقُ " .
تَابَعَهُ سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ النَّشِيطِيُّ وَعُمَرُ بْنُ مُوسَى الشَّامِيُّ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ .
ترجمہ

سیدنا جندب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ، سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مومن کے لیے مناسب نہیں کہ وہ اپنے آپ کو ذلیل کرے۔“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! وہ اپنے آپ کو کیسے ذلیل کرتا ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ کہ وہ ایسی آزمائش کے سامنے خود کو پیش کرے جس کی وہ طاقت نہیں رکھتا۔“
سعید بن سلیمان نشیطی اور عمر بن موسیٰ شامی رحمہما اللہ نے حماد بن سلمہ رحمہ اللہ سے روایت کرنے میں ان (عمرو بن عاصم) کی متابعت کی ہے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الثالث والسبعون من شعب الايمان وهو باب في الاعراض عن اللغو / حدیث: 10331
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 10824
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح، ابن ماجة (4016) (سنن الترمذي 2254) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده ضعيف, ابن ماجه (4016),علي بن زيد بن جدعان: ضعيف,وللحديث شاهد ضعيف عند الطبراني في الكبير (408/12 409 ح 13507),انوار الصحيفة ص 248 (سنن الترمذي 2254) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: ضعيف
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ضعيف (شعب الإيمان ط الرشد: 13/ 276) . »
«أخرجه الترمذي فى (جامعه) 4/ 522، وابن ماجه فى (سننه) 2/ 1332 رقم 4016، وابن عدي فى (الكامل) 6/ 2307، والبغوي فى (شرح السنة) 13/ 179، وأحمد فى (مسنده) 5/ 405، والخطيب فى (تاريخ بغداد) 12/ 202، والبيهقي فى (الآداب) رقم 1175»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 2254 | سنن ابن ماجه: 4016
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• عمرو بن عاصم الكلابي هو ابن عبيد الله القيسي أبو عثمان البصري. صدوق في حفظه شيء.
• علي بن زيد هو ابن جدعان التيمي البصري ضعيف.
• الحسن هو ابن أبي الحسن البصري.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 4016 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´اللہ تعالیٰ کا ارشاد: "مومنوں اپنی جانیں بچاؤ"۔`
حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " مومن کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ اپنے آپ کو رسوا و ذلیل کرے "، لوگوں نے عرض کیا: اپنے آپ کو کیسے رسوا و ذلیل کرے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " ایسی مصیبت کا سامنا کرے گا، جس کی اس میں طاقت نہ ہو گی۔‏‏‏‏" [سنن ابن ماجه/كتاب الفتن/حدیث: 4016]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قراردیا ہےجبکہ دیگر محققین سے اسے شواہد کی بنا پر حسن قراردیا ہے۔
شیخ البانی نے مذکورہ حدیث پر تفصیلاً بحث کرتے ہوئے اسے حسن قراردیا ہے اور انھی کی رائےاقرب الی الصلوب معلوم ہوتی ہے۔
والله اعلم۔
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (الصحيحة للألباني، رقم: 613)
بنا بریں ایسی ذمہ داری اٹھانے والے کو قصور وار سمجھتے ہیں اس طرح اس کی عزت خوامخواہ کم ہوجاتی ہے۔

(2)
بعض علماء مسجد ومدرسہ یا انجمن کے انتظامی معاملات اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتے ہیں حالانکہ ان میں علمی صلاحیت تو ہوتی ہے، انتظامی صلاحیت نہیں ہوتی۔
بعض اوقات خود مسجد یا مدرسہ کے متعلقین یہ تصور کرلیتے ہیں کہ فلاں صاحب بڑے عالم ہیں۔
لہٰذا انتظام اچھے طریقے سے چلائیں گے۔
اس صورت میں ایسی ذمہ داری نہیں اٹھانی چاہیے جس کے بارے میں یقین ہوکہ اسے نبھانا مشکل ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 4016 سے ماخوذ ہے۔