شعب الایمان — حدیث نمبر 10287
باب: فصل: غیر ضروری محلات اور گھر بنانے کی مذمت۔
فصل في ذم بناء ما لا يحتاج إليه من القصور والدور
حدیث نمبر: 10287
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ بَكَّارٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَوْنٍ قَالَ : بَنَى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ بِنَاءًا فَزَخْرَفَهُ ، قَالَ فَذُكِرَ ذَلِكَ لِمُحَمَّدٍ ، فَقَالَ : مَا أَعْلَمُ عَلَى رَجُلٍ بَأْسًا أَنْ يَبْنِيَ بِنَاءً يَلْتَمِسُ جَمَالَهُ ، وَهَذَا فِي الْإِبَاحَةِ .ترجمہ
عبداللہ بن عون رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”عبداللہ بن محمد بن سیرین رحمہ اللہ نے ایک عمارت بنائی اور اسے آراستہ کیا، راوی کہتے ہیں: اس کا ذکر محمد (بن سیرین) رحمہ اللہ سے کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: ”میں اس بات میں کسی آدمی پر کوئی حرج نہیں سمجھتا کہ وہ عمارت بنائے اور اس میں خوبصورتی چاہے۔“ اور یہ (حکم) اباحت کے باب میں ہے۔“