شعب الایمان — حدیث نمبر 10267
باب: فصل: غیر ضروری محلات اور گھر بنانے کی مذمت۔
فصل في ذم بناء ما لا يحتاج إليه من القصور والدور
قَالَ : وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ هَانِئٍ ، حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ شَبُّوَيْهِ ، حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ ، عَنْ حَرْمَلَةَ بْنِ عِمْرَانَ ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عَلْقَمَةَ قَالَ : أَرْسَلَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ إِلَيْهِ يَعْنِي إِلَى عَرَفَةَ بْنِ الْحَارِثِ ، وَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ بَنَى بَيْتًا يَسْأَلُهُ عَنْ بُنْيَانِهِ ، فَقِيلَ لَهُ : لَا تَفْعَلْ فَإِنَّهُ لَا يَكْظِمُ عَلَى حُزْنِهِ ، فَقَالَ : مَا تَقُولُ فِي بِنَائِي هَذَا ؟ فَقَالَ : مَا أَقُولُ : إِنْ كُنْتَ بَنَيْتَهُ مِنْ مَالِكَ فَقَدْ أَسْرَفْتَ ، وَاللَّهُ لَا يُحِبُّ الْمُسْرِفِينَ ، وَإِنْ كُنْتَ بَنَيْتَهُ مِنْ مَالِ اللَّهِ فَقَدْ خُنْتَ ، وَاللَّهُ لَا يُحِبُّ الْخَائِنِينَ ، قَالَ : يَقُولُ أَبُو سَعْدٍ : إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ .کعب بن علقمہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”سیدنا عبداللہ بن سعد بن ابی سرح رضی اللہ عنہ نے — جنہوں نے ایک گھر بنوایا تھا — عرفہ بن حارث کی طرف آدمی بھیجا تاکہ ان سے اپنی اس تعمیر کے بارے میں پوچھیں۔ (بھیجنے والے سے) کہا گیا: ”ایسا نہ کیجیے، کیونکہ وہ اپنے غم کو دبا کر نہیں رکھتے (صاف بات کہہ دیتے ہیں)۔“ (مگر انہوں نے پھر بھی پوچھا): ”میری اس عمارت کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں؟“ تو انہوں نے کہا: ”میں کیا کہوں! اگر آپ نے اسے اپنے مال سے بنوایا ہے تو آپ نے فضول خرچی کی ہے، اور ﴿اللہ فضول خرچی کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا﴾، اور اگر آپ نے اسے اللہ کے مال سے بنوایا ہے تو آپ نے خیانت کی ہے، اور ﴿اللہ خیانت کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا﴾۔“ راوی کہتے ہیں: ابو سعد (عبداللہ بن سعد رضی اللہ عنہ) نے کہا: «إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ» ”بے شک ہم اللہ ہی کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں۔“
• أبو بكر هو ابن أبي الدنيا القرشي.
• أبو بكر هو أحمد بن محمد بن هانئ الأثرم. ثقة حافظ، له تصانيف، من الحادية عشرة (س).
• محمد بن شبويه لم أعرفه.
• سليمان هو ابن صالح الليثي أبو صالح المروزي سلمويه.
• عبد الله هو ابن المبارك المروزي.
• حرملة بن عمران هو التجيبي المصرىِ.