شعب الایمان — حدیث نمبر 10265
باب: فصل: غیر ضروری محلات اور گھر بنانے کی مذمت۔
فصل في ذم بناء ما لا يحتاج إليه من القصور والدور
حدیث نمبر: 10265
قَالَ : وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا مُجَاهِدُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ ثَابِتٍ عَنِ أَبِي الْمُهَاجِرِ الرَّقِّيِّ قَالَ : لَبِثَ نُوحٌ فِي قَوْمِهِ أَلْفَ سَنَةٍ إِلَّا خَمْسِينَ عَامًا فِي بَيْتٍ مِنْ شَعَرٍ ، فَيُقَالُ لَهُ : يَا نَبِيَّ اللَّهِ ابْنِ بَيْتًا ، فَيَقُولُ : أَمُوتُ الْيَوْمَ ، أَمُوتُ غَدًا .ترجمہ
ابو المہاجر رقی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”نوح علیہ السلام اپنی قوم میں پچاس سال کم ایک ہزار سال رہے اور (اس پوری مدت میں) بالوں سے بنے ہوئے ایک خیمے میں رہتے رہے۔ ان سے کہا جاتا: ”اے اللہ کے نبی! آپ گھر بنا لیں۔“ تو وہ فرماتے: ”میں آج مر جاؤں گا، میں کل مر جاؤں گا۔“