شعب الایمان — حدیث نمبر 10231

باب: فصل: غیر ضروری محلات اور گھر بنانے کی مذمت۔

فصل في ذم بناء ما لا يحتاج إليه من القصور والدور

حدیث نمبر: 10231
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحُسَيْنِ ، حَدَّثَنَا آدَمُ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ قَالَ : دَخَلْنَا عَلَى خَبَّابِ بْنِ الْأَرَتِّ نَعُودُهُ ، وَقَدِ اكْتَوَى كَيَّاتٍ ، فَقَالَ : إِنَّ أَصْحَابَنَا الَّذِينَ أَسْلَمُوا مَضَوْا ، وَلَمْ يَنْقُصْهُمُ الدُّنْيَا ، وَإِنَّا أَصَبْنَا مَا لَا نَجْدُ لَهُ مَوْضِعًا إِلَّا التُّرَابَ ، ثُمَّ أَتَيْنَاهُ مَرَّةً أُخْرَى نَعُودُهُ ، وَهُوَ يَبْنِي حَائِطًا ، فَقَالَ : إِنَّ الْمُسْلِمَ يُؤْجَرُ فِي كُلِّ شَيْءٍ يُنْفِقُهُ إِلَّا فِي شَيْءٍ يَجْعَلُهُ فِي التُّرَابِ ، وَلَوْلَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَانَا أَنْ نَدْعُوَا بِالْمَوْتِ لَدَعَوْتُ بِهِ .
رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ آدَمَ بْنِ أَبِي إِيَاسٍ .
وَقَدْ رُوِيَ ذَلِكَ عَنْهُ وَعَنْ غَيْرِهِ مَرْفُوعًا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
ترجمہ

قیس بن ابی حازم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم سیدنا خباب بن ارت رضی اللہ عنہ کی عیادت کے لیے ان کے پاس گئے، انہوں نے (بیماری کے علاج کے لیے) کئی داغ لگوا رکھے تھے۔ انہوں نے فرمایا: ”ہمارے وہ ساتھی جو (پہلے) اسلام لائے، وہ دنیا سے اس حال میں گزر گئے کہ دنیا نے ان کے (اجر میں) کوئی کمی نہیں کی، اور ہمیں اتنا مال ملا ہے کہ اس کے لیے مٹی کے سوا کوئی جگہ نہیں پاتے۔“ پھر ہم دوبارہ ان کی عیادت کو آئے تو وہ ایک دیوار بنا رہے تھے۔ انہوں نے فرمایا: ”مسلمان کو ہر اس چیز میں اجر ملتا ہے جو وہ خرچ کرتا ہے، سوائے اس چیز کے جسے وہ مٹی میں لگا دیتا ہے۔ اور اگر رسول اللہ ﷺ نے ہمیں موت کی دعا کرنے سے منع نہ فرمایا ہوتا تو میں ضرور موت کی دعا کرتا۔“
اسے امام بخاری رحمہ اللہ نے ”الصحیح“ میں آدم بن ابی ایاس رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
اور یہ بات ان (سیدنا خباب رضی اللہ عنہ) سے اور ان کے علاوہ دوسروں سے نبی کریم ﷺ تک مرفوع بھی روایت کی گئی ہے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الحادي والسبعون من شعب الايمان وهو باب في الزهد وقصر الامل / حدیث: 10231
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 10715
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: صحيح رجاله ثقات
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: صحيح رجاله ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 13/ 225) . »
«أخرجه علي بن الجعد 1/ 436 رقم 702، والطبراني فى (الكبير) 4/ 71 رقم 3634، 4/ 70 رقم 3633، 4/ 70 رقم 3632، وأبو نعيم فى (الحلية) 1/ 146، والبخاري فى (صحيحه) 7/ 174، وأحمد فى (مسنده) 5/ 109، 5/ 110، والبيهقي فى (السنن الكبرى) 3/ 377، وهناد فى (الزهد) رقم 720»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح البخاري: 5672 | مسند الحميدي: 154 | رياض الصالحين: 586
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• آدم هو ابن أبي إياس.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 5672 کی شرح از مولانا داود راز ✍️
5672. حضرت قیس بن ابو حازم سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ ہم حضرت خباب ؓ کی عیادت کے لیے گئے انہوں نے اپنے جسم میں سات جگہ داغ لگوائے تھے انہوں نے فرمایا: ہمارے پہلےساتھی جو گزر چکے ہیں دنیا ان کے اجروثواب کوکم نہیں کر سکی لیکن ہم نے اتنا مال و متاع پایا ہے کہ ہم مٹی کے سوا اس کو رکھنے کی جگہ نہیں پاتے اگر نبی ﷺ نے ہمیں موت کی تمنا کرنے سے منع نہ کیا ہوتا تو میں موت کی دعا ضرور کرتا۔ پھر ہم دوبارہ ان کی خدمت میں حاضر ہوئے تو وہ اپنی دیوار بنا رہے تھے انہوں نے فرمایا: بلاشبہ مسلمان کو ہر چیز كا ثواب ملتا ہے جسے وہ خرچ کرتا ہے مگر اس عمارت میں خرچ کرنے کا ثواب نہیں ملتا۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:5672]
حدیث حاشیہ: بے فائدہ عمارت بنوانا اور ان پر پیسہ خرچ کرنا بد ترین فضول خرچی ہے مگر آج اکثر اسی میں مبتلا ہیں۔
اس سے جہاں تک ہو سکے محفوظ رہنے کی کوشش کرے یہی بہتر ہے۔
درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 5672 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 5672 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
5672. حضرت قیس بن ابو حازم سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ ہم حضرت خباب ؓ کی عیادت کے لیے گئے انہوں نے اپنے جسم میں سات جگہ داغ لگوائے تھے انہوں نے فرمایا: ہمارے پہلےساتھی جو گزر چکے ہیں دنیا ان کے اجروثواب کوکم نہیں کر سکی لیکن ہم نے اتنا مال و متاع پایا ہے کہ ہم مٹی کے سوا اس کو رکھنے کی جگہ نہیں پاتے اگر نبی ﷺ نے ہمیں موت کی تمنا کرنے سے منع نہ کیا ہوتا تو میں موت کی دعا ضرور کرتا۔ پھر ہم دوبارہ ان کی خدمت میں حاضر ہوئے تو وہ اپنی دیوار بنا رہے تھے انہوں نے فرمایا: بلاشبہ مسلمان کو ہر چیز كا ثواب ملتا ہے جسے وہ خرچ کرتا ہے مگر اس عمارت میں خرچ کرنے کا ثواب نہیں ملتا۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:5672]
حدیث حاشیہ:
(1)
حضرت خباب بن ارت رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد ہم نے دنیا کا اس قدر مال و متاع پایا کہ اس کے رکھنے کی جگہ نہیں ملتی اور مکانات بنانے کے علاوہ اس کا کوئی مصرف نظر نہیں آتا۔
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ مال کو عمارت بنانے میں خرچ کرنا مذموم ہے لیکن وہ عمارت جو ذاتی ضرورت تک محدود ہو وہ مذموم نہیں کیونکہ اس کے بغیر تو گزارہ نہیں ہے۔
(2)
اس حدیث میں اپنی موت کی اللہ تعالیٰ سے دعا کرنے کی ممانعت ثابت ہوتی ہے، بہرحال موت کی دعا اور چیز ہے اور اس کی تمنا کرنا اور چیز۔
بہرحال انسان کو چاہیے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے اپنی موت کی دعا نہ مانگے، البتہ مصیبت اور درود و تکلیف میں گرفتار انسان موت کی تمنا کر سکتا ہے، تاہم حدیث میں مذکور انداز کو اختیار کرنا ضروری ہے۔
واللہ أعلم
درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 5672 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: مسند الحميدي / حدیث: 154 کی شرح از محمد ابراہیم بن بشیر ✍️
C
فائدہ:
اس حدیث سے ایک تو یہ ثابت ہوا کہ موت کی تمنا کر نامنع ہے۔ صرف اتنی اجازت ہے کہ اگر انسان زندگی کی آزمائشوں میں مبتلا ہو تو اس طرح دعا کر سکتا ہے: «اللـهـم أحـيـنـى كانت الحيوة خيرا لي، وتوفني إذا كانت الوفاة خيرا لي» اے اللہ! جب تک میرے لیے زندگی بہتر ہے مجھے زندہ رکھ اور جب وفات میرے لیے بہتر ہو تو مجھے فوت کر دے۔ " اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ مکان تعمیر کرنے میں زیادہ پیسہ صرف کرنا فضول کام ہے، بس مناسب گھر ہونا چاہیے۔ اولاد یا کسی اور پر خرچ کرنا باعث اجر ہے، ان پر انسان کو ہمیشہ خرچ کرتے رہنا چاہیے۔
درج بالا اقتباس مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 154 سے ماخوذ ہے۔