شعب الایمان — حدیث نمبر 10221

باب: فصل: غیر ضروری محلات اور گھر بنانے کی مذمت۔

فصل في ذم بناء ما لا يحتاج إليه من القصور والدور

حدیث نمبر: 10221
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِي ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ حَكِيمٍ ، أَخْبَرَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَاطِبٍ الْقُرَشِيُّ ، عَنْ أَبِي طَلْحَةَ الْأَسَدِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ فَإِذَا قُبَّةٌ مُشْرِفَةٌ ، فَقَالَ : " مَا هَذَا ؟ " قَالَ : قَالَ أَصْحَابُهُ : لِفُلَانٍ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ ، قَالَ : فَسَكَتَ وَجَعَلَهَا فِي نَفْسِهِ حَتَّى إِذَا جَاءَ صَاحِبُهَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسَلِّمُ فِي النَّاسِ ، أَعْرَضَ عَنْهُ صَنَعَ بِهِ ذَلِكَ مِرَارًا ، حَتَّى عَرَفَ الرَّجُلُ الْغَضَبَ فِيهِ ، وَالْإِعْرَاضِ عَنْهُ ، شَكَى ذَلِكَ إِلَى أَصْحَابِهِ ، فَقَالَ : وَاللَّهِ إِنِّي لَأُنْكِرُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، مَا أَدْرِي مَا حَدَثَ لِي وَمَا صَنَعَتُ . قَالُوا : خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَأَى قُبَّتَكَ ، فَسَأَلَ لِمَنْ هِيَ ؟ قَالُوا فَأَخْبَرْنَاهُ ، قَالَ : فَخَرَجَ إِلَى قُبَّتِهِ فَهَدَمَهَا حَتَّى سَوَّاهَا بِالْأَرْضِ ، فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ فَلَمْ يَرَهَا ، قَالَ : " مَا فَعَلَتِ الْقُبَّةُ الَّتِي كَانَتْ " قَالُوا : شَكَى إِلَيْنَا صَاحِبُهَا ، فَأَخْبَرْنَاهُ فَهَدَمَهَا ، قَالَ : " أَمَا إِنَّ كُلَّ بِنَاءٍ وَبَالٌ عَلَى صَاحِبِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، إِلَّا مَا لًا ، إِلَّا مَا لًا " .
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ يُونُسَ .
ترجمہ

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ باہر تشریف لائے تو ایک اونچا گنبد نما خیمہ دیکھا، آپ ﷺ نے پوچھا: ”یہ کیا ہے؟“ آپ ﷺ کے صحابہ رضی اللہ عنہم نے بتایا: یہ فلاں شخص کا ہے جو انصار میں سے ہے۔ آپ ﷺ خاموش رہے اور اسے اپنے دل میں رکھا، یہاں تک کہ جب اس کا مالک لوگوں میں رسول اللہ ﷺ کو سلام کرنے آیا تو آپ ﷺ نے اس سے منہ پھیر لیا، آپ ﷺ نے اس کے ساتھ کئی بار ایسا ہی کیا، حتیٰ کہ اس آدمی نے آپ ﷺ کی ناراضی اور اپنے سے اعراض کو بھانپ لیا، تو اس نے اپنے ساتھیوں سے اس کی شکایت کی اور کہا: ”اللہ کی قسم! میں رسول اللہ ﷺ (کے رویے) میں تبدیلی محسوس کر رہا ہوں، مجھے معلوم نہیں کہ مجھ سے کیا ہو گیا ہے اور میں نے کیا کیا ہے۔“ انہوں نے کہا: ”رسول اللہ ﷺ باہر تشریف لائے تھے تو آپ ﷺ نے تمہارا گنبد دیکھا، پوچھا کہ یہ کس کا ہے؟ ہم نے آپ ﷺ کو بتا دیا۔“ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: چنانچہ وہ اپنے گنبد کی طرف گیا اور اسے ڈھا کر زمین کے برابر کر دیا۔ پھر ایک دن رسول اللہ ﷺ باہر تشریف لائے تو اسے نہ دیکھا، فرمایا: ”وہ گنبد کیا ہوا جو یہاں تھا؟“ صحابہ نے عرض کیا: اس کے مالک نے ہم سے (آپ ﷺ کی ناراضی کی) شکایت کی تو ہم نے اسے بتا دیا، پس اس نے اسے ڈھا دیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”سن لو! ہر عمارت قیامت کے دن اپنے بنانے والے کے لیے وبال ہوگی، سوائے اس کے جو (ناگزیر ضرورت کے لیے) ہو، سوائے اس کے جو (ناگزیر ضرورت کے لیے) ہو۔“
اسے امام ابوداود رحمہ اللہ نے احمد بن یونس رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الحادي والسبعون من شعب الايمان وهو باب في الزهد وقصر الامل / حدیث: 10221
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 10704
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف (سنن أبي داود 5237) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده حسن, أبو طلحة الأسدي صدوق كما في الكاشف للذهبي (سنن أبي داود 5237) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: ضعيف
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ضعيف (شعب الإيمان ط الرشد: 13/ 218) . »
«أخرجه الطحاوي فى (مشكل الآثار) 1/ 416»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 2482 | سنن ابي داود: 5237 | سنن ابن ماجه: 4161 | شعب الإيمان: 10230

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2482 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´باب:۔۔۔`
انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " نفقہ سب کا سب اللہ کی راہ میں ہے سوائے اس نفقہ کے جو گھر بنانے میں صرف ہوتا ہے کیونکہ اس میں کوئی خیر نہیں ہے۔‏‏‏‏" [سنن ترمذي/كتاب صفة القيامة والرقائق والورع/حدیث: 2482]
اردو حاشہ:
نوٹ:
(سند میں زافر سخت وہم کے شکار ہوجاتے تھے، اور شبیب روایت میں غلطیاں کرجاتے تھے)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2482 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 5237 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´مکان بنانے کا بیان۔`
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نکلے (راہ میں) ایک اونچا قبہ دیکھا تو فرمایا: " یہ کیا ہے؟ " تو آپ کے اصحاب نے بتایا کہ یہ فلاں انصاری کا مکان ہے، آپ یہ سن کر چپ ہو رہے اور بات دل میں رکھ لی، پھر جب صاحب مکان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور لوگوں کی موجودگی میں آپ کو سلام کیا تو آپ نے اس سے اعراض کیا (نہ اس کی طرف متوجہ ہوئے نہ اسے جواب دیا) ایسا کئی بار ہوا، یہاں تک کہ اسے معلوم ہو گیا کہ آپ اس سے ناراض ہیں اور اس سے اعراض فرما رہے ہیں تو اس نے اپنے دوستوں سے اس بات کی شکایت کی اور کہا: قسم اللہ کی! میں اپنے۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابي داود/أبواب السلام /حدیث: 5237]
فوائد ومسائل:
رسول اللہ ﷺ اور صحابہ کرام ؓ اپنے ذاتی مکان میں رہائش رکھتے تھے اور وہ ان کی لازمی ضرورت کی حد تک ہی محدود ہوتے تھے۔
لمبے چوڑے اور اونچے اونچے محل کھڑے کرنا جن کا کوئی حقیقی مصرف نہ ہو شرعی مزاج کے خلاف ہے۔
بلکہ اونچی اونچی تعمیرات قیامت کی علامات میں سے ہیں۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 5237 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 4161 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´گھر بنانے اور اجاڑنے کا بیان۔`
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک انصاری کے دروازے پر بنے گنبد پر سے گزرے، تو سوال کیا: " یہ کیا ہے "؟ لوگوں نے کہا: یہ گول گھر ہے، اس کو فلاں نے بنایا ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جو مال اس طرح خرچ ہو گا، وہ اپنے مالک کے لیے روز قیامت وبال ہو گا، انصاری کو اس کی خبر پہنچی، تو اس نے اس گھر کو ڈھا دیا، جب دوبارہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم وہاں سے گزرے، تو دیکھا کہ وہاں وہ بنگلہ نہیں ہے، تو اس کے بارے میں سوال فرمایا تو بتایا گیا کہ جب اس کو آپ کی کہی ہوئی بات کی خبر پہنچی، تو اس نے اسے ڈھا دیا، آپ صل۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4161]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
علامہ ابن کثیر ؒ نےقبة کی تشریح ان الفاظ میں کی ہے۔ (القبة من الخيام: بيت صغير مستدير) (النهايه: ماده قبب)
قبہ (خیمہ)
اس چھوٹے سے گھر کو کہتے ہیں جو گول شکل میں ہوتا۔
گھر کے آگے اس قسم کا خیمہ لگانا غالباً امارت کا اظہار ہوتا تھا اور صرف فخر کے لیے اس قسم کی زینت جائز نہیں۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 4161 سے ماخوذ ہے۔