شعب الایمان — حدیث نمبر 10179
باب: فصل: رسول اللہ ﷺ سے پہلے گزرنے والی بات کے مفہوم میں صحابہ رضی اللہ عنہم سے جو ہمیں پہنچا۔
فصل فيما بلغنا عن الصحابة رضي الله عنهم في معنى ما تقدم عن رسول الله صلى الله عليه وسلم
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْفَضْلُ بْنُ خَمِيرَوَيْهِ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَةَ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ قَالَ : كَتَبَ أَبُو الدَّرْدَاءِ إِلَى بَعْضِ إِخْوَانِهِ : أَمَّا بَعْدُ فَإِنِّي أُوصِيكَ بِتَقْوَى اللَّهِ ، وَالزُّهْدِ فِي الدُّنْيَا ، وَالرَّغْبَةِ فِيمَا عِنْدَ اللَّهِ ، فَإِنَّكَ إِذَا فَعَلْتَ ذَلِكَ أَحَبَّكَ اللَّهُ لِرَغْبَتِكَ فِيمَا عِنْدَهُ ، وَأَحَبَّكَ النَّاسُ لِتَرْكِكَ لَهُمْ دُنْيَاهُمْ وَالسَّلَامُ .موسیٰ بن عقبہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ نے اپنے کسی دینی بھائی کو لکھا: ”حمد و صلاۃ کے بعد! میں تمہیں اللہ سے ڈرنے، دنیا سے بے رغبتی اختیار کرنے اور اس چیز کی طرف رغبت رکھنے کی وصیت کرتا ہوں جو اللہ کے پاس ہے۔ کیونکہ جب تم ایسا کرو گے تو اللہ تم سے محبت فرمائے گا، اس لیے کہ تم اس کے ہاں کی نعمتوں کے خواہاں ہو، اور لوگ بھی تم سے محبت کریں گے، اس لیے کہ تم نے ان کی دنیا ان کے لیے چھوڑ دی ہے۔ والسلام۔“
• يعقوب بن عبد الرحمن هو ابن محمد بن عبد الله القارئ المدني.
• موسى بن عقبة هو ابن أبي عياش الأسدي.