شعب الایمان — حدیث نمبر 10177
باب: فصل: رسول اللہ ﷺ سے پہلے گزرنے والی بات کے مفہوم میں صحابہ رضی اللہ عنہم سے جو ہمیں پہنچا۔
فصل فيما بلغنا عن الصحابة رضي الله عنهم في معنى ما تقدم عن رسول الله صلى الله عليه وسلم
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ وَأَبُو مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ قَالَا : حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ هُوَ الْأَصَمُّ ، حَدَّثَنَا الْخَضِرُ بْنُ أَبَانَ ، حَدَّثَنَا سَيَّارٌ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ ، عَنْ ثَابِتٍ قَالَ : خَطَبَ يَزِيدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ إِلَى أَبِي الدَّرْدَاءِ ابْنَتَهُ الدَّرْدَاءَ ، فَرَدَّهُ وَأَنْكَحَهَا غَيْرَهُ ، فَقِيلَ لِأَبِي الدَّرْدَاءِ : أَتَرُدُّ يَزِيدَ وَتُنْكِحُ فُلَانًا ؟ فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ : مَا ظَنُّكُمْ بِابْنَةِ أَبِي الدَّرْدَاءِ إِذَا قَامَ عَلَى رَأْسِهَا الْخِصْيَانُ ، وَنَظَرَتْ فِي بُيُوتٍ يَلْتَمِعُ مِنْهَا بَصَرُهَا أَيْنَ دِينُهَا يَوْمَئِذٍ ؟ثابت رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ یزید بن معاویہ نے سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ کی بیٹی سیدہ درداء رضی اللہ عنہا کے لیے ان کو پیغامِ نکاح بھیجا، تو انہوں نے اسے رد کر دیا اور اپنی بیٹی کا نکاح کسی اور سے کر دیا۔ سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے کہا گیا: ”کیا آپ یزید کو رد کرتے ہیں اور فلاں شخص سے نکاح کراتے ہیں؟“ تو سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ابو الدرداء کی بیٹی کے بارے میں تمہارا کیا گمان ہے جب اس کے سر پر خواجہ سرا (خدمت کے لیے) کھڑے ہوں گے اور وہ ایسے محلات کو دیکھے گی جن کی چمک سے اس کی نگاہ خیرہ ہو جائے گی؟ اس دن اس کا دین کہاں ہوگا؟“
• الخضر بن أبان هو الهاشمي ضعفوه.
• جعفر هو ابن سليمان الضبعي.
• ثابت هو ابن أسلم البناني.