شعب الایمان — حدیث نمبر 1017
باب: ایمان کی شاخوں میں سے بارہویں شاخ: اللہ تعالیٰ سے امید کا باب۔
الثاني عشر من شعب الإيمان باب في الرجاء من الله تعالى
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بِشْرٍ يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ زَحْرٍ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِي عِمْرَانَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنْ شِئْتُمْ أَنْبَأْتُكُمْ بِأَوَّلِ مَا يَقُولُ اللَّهُ لِلْمُؤْمِنِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَبِأَوَّلِ مَا يَقُولُونَ ؟ " قَالُوا : نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ ، قَالَ : " يَقُولُ لِلْمُؤْمِنِينَ : هَلْ أَحْبَبْتُمْ لِقَائِي ؟ قَالَ : فَيَقُولُونَ : نَعَمْ يَا رَبَّنَا ، فَيَقُولُ : لِمَ ؟ فَيَقُولُونَ : رَجَوْنَا عَفْوَكَ وَرَحْمَتَكَ ؛ فَيَقُولُ : إِنِّي قَدْ أَوْجَبْتُ لَكُمْ رَحْمَتِي " .سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اگر تم چاہو تو میں تمہیں بتاؤں کہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ مومن سے سب سے پہلے کیا فرمائے گا اور وہ (مومن) سب سے پہلے کیا کہیں گے؟“ صحابہ نے عرض کیا: ”جی ہاں، اے اللہ کے رسول!“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ مومنوں سے فرمائے گا: کیا تم میری ملاقات کو پسند کرتے تھے؟ وہ کہیں گے: جی ہاں، اے ہمارے رب! اللہ فرمائے گا: کس لیے؟ وہ کہیں گے: ہم تیرے عفو و درگزر اور تیری رحمت کی امید رکھتے تھے۔ تب اللہ فرمائے گا: میں نے تمہارے لیے اپنی رحمت واجب کر دی۔“