شعب الایمان — حدیث نمبر 10146
باب: فصل: رسول اللہ ﷺ سے پہلے گزرنے والی بات کے مفہوم میں صحابہ رضی اللہ عنہم سے جو ہمیں پہنچا۔
فصل فيما بلغنا عن الصحابة رضي الله عنهم في معنى ما تقدم عن رسول الله صلى الله عليه وسلم
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، أَخْبَرَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ رَجَاءِ بْنِ حَيْوَةَ قَالَ قَالَ مُعَاذٌ : إِنَّكُمْ قَدِ ابْتُلِيتُمْ بِفِتْنَةِ الضَّرَّاءِ فَصَبَرْتُمْ ، وَإِنِّي أَخَافُ عَلَيْكُمْ فِتْنَةَ السَّرَّاءِ ، وَإِنَّ مِنْ أَكْثَرِ مَا أَخَافُ عَلَيْكُمْ مِنْ قِبَلِ النِّسَاءِ إِذَا تَسَوَّرْنَ الذَّهَبَ ، وَلَبِسْنَ عُصُبَ الْيَمَنِ وَرِيَطَ الشَّامِ فَأَتْعَبْنَ الْغَنِيَّ ، وَكَلَّفْنَ الْفَقِيرَ مَا لَا يَجِدُ .
وَرَوَاهُ أَيْضًا أَبُو عُثْمَانَ النَّهْدِيُّ عَنْ مُعَاذٍ .رجاء بن حیوہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تم لوگ تنگی و سختی کی آزمائش میں مبتلا کیے گئے تو تم نے صبر کیا، اور مجھے تم پر خوشحالی و آسودگی کی آزمائش کا اندیشہ ہے۔ اور جن چیزوں کا مجھے تم پر سب سے زیادہ خوف ہے ان میں سے ایک عورتوں کی جانب سے ہے، جب وہ سونے کے کنگن پہنیں گی، یمن کی دھاری دار چادریں اور شام کی باریک چادریں اوڑھیں گی، تو مال دار کو تھکا مارا کریں گی اور فقیر کو اس چیز کا مکلف بنائیں گی جو وہ پا ہی نہیں سکتا۔“
اور اسے ابوعثمان نہدی رحمہ اللہ نے بھی سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔
• مسعر هو ابن كدام.
• أشعث هو ابن أبي الشعثاء- سليم- المحاربي الكوفي.