شعب الایمان — حدیث نمبر 10142

باب: فصل: رسول اللہ ﷺ سے پہلے گزرنے والی بات کے مفہوم میں صحابہ رضی اللہ عنہم سے جو ہمیں پہنچا۔

فصل فيما بلغنا عن الصحابة رضي الله عنهم في معنى ما تقدم عن رسول الله صلى الله عليه وسلم

حدیث نمبر: 10142
قَالَ : وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْعَبَرِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو شُجَاعٍ قَالَ : كَتَبَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ إِلَى سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ : وَأَمَّا بَعْدُ فَإِنَّمَا مَثَلُ الدُّنْيَا مَثَلُ الْحَيَّةِ لِمَنْ مَسَّهَا يُقْتَلُ بِسُمِّهَا ، فَأَعْرِضْ عَمَّا يُعْجِبُكَ فِيهَا لِقِلَّةِ مَا يَصْحَبُكَ مِنْهَا ، وَضَعْ عَنْكَ هُمُومَهَا لِمَا أَيْقَنْتَ مِنْ فِرَاقَهَا ، وَكِنَّ أَسَرَّ مَا تَكُونُ فِيهَا أَحْذَرَ مَا تَكُونُ لَهَا ، فَإِنَّ صَاحِبَهَا كَلَّمَا اطْمَأَنَّ فِيهَا إِلَى سُرُورٍ أَشْخَصَهُ عَنْهُ مَكْرُوهٌ وَالسَّلَامُ .
وَقَدْ ذَكَرْنَا سَائِرَ أَقْوَالِهِ فِي الدُّنْيَا وَفِي زُهْدِهِ فِيهَا فِي فَضَائِلِهِ .
ترجمہ

ابو شجاع رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کو لکھا: ”حمد و صلاۃ کے بعد! دنیا کی مثال سانپ کی سی ہے کہ جو اسے چھوتا ہے وہ اس کے زہر سے مارا جاتا ہے۔ لہٰذا دنیا کی جو چیز تمہیں اچھی لگے اس سے منہ پھیر لو، کیونکہ اس میں سے بہت کم چیز تمہارے ساتھ جائے گی۔ اور اس کے غم اپنے سے اتار پھینکو، کیونکہ تمہیں اس سے جدا ہونے کا یقین ہے۔ اور جب تم دنیا میں سب سے زیادہ خوش ہو تو اس وقت اس سے سب سے زیادہ ڈرنے والے بنو، کیونکہ دنیا والا جب کسی خوشی پر مطمئن ہوتا ہے تو کوئی ناگوار چیز اسے وہاں سے اٹھا لے جاتی ہے۔ والسلام۔“
(امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ”ہم نے دنیا کے بارے میں ان کے باقی اقوال اور دنیا سے ان کی بے رغبتی کا ذکر ان کے فضائل میں کر دیا ہے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الحادي والسبعون من شعب الايمان وهو باب في الزهد وقصر الامل / حدیث: 10142
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 10626
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: منقطع
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: منقطع (شعب الإيمان ط الرشد: 13/ 179) . »
«أخرجه ابن أبي الدنيا فى (ذم الدنيا) رقم 74»
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• محمد بن إسماعيل بن نصر هو العبري الكوفي لم أظفر له بترجمة.
• أبو شجاع هو سعيد بن يزيد الحميري القتباني الإسكندراني لم يدرك عليًّا.