شعب الایمان — حدیث نمبر 10117
باب: فصل: رسول اللہ ﷺ سے پہلے گزرنے والی بات کے مفہوم میں صحابہ رضی اللہ عنہم سے جو ہمیں پہنچا۔
فصل فيما بلغنا عن الصحابة رضي الله عنهم في معنى ما تقدم عن رسول الله صلى الله عليه وسلم
حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الزَّاهِدُ رَحِمَهُ اللَّهُ ، قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ رَجَاءٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ قَالَ : بَلَغَنِي أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ كَتَبَ إِلَى بَعْضِ عُمَّالِهِ ، فَكَانَ فِي آخِرِ كِتَابِهِ : أَنْ حَاسِبْ نَفْسَكَ فِي الرَّخَاءِ قَبْلَ حِسَابِ الشِّدَّةِ فَإِنَّهُ مَنْ حَاسَبَ نَفْسَهُ فِي الرَّخَاءِ قَبْلَ حِسَابِ الشِّدَّةِ عَادَ مَرْجِعُهُ إِلَى الرِّضَاءِ وَالْغِبْطَةِ ، وَمَنْ أَلْهَتْهُ حَيَاتُهُ وَشُغْلُهُ بِهَوَاهُ عَادَ مَرْجِعُهُ إِلَى النَّدَامَةِ وَالْحَسْرَةِ ، فَيَذَكَّرْ مَا يُوعَظُ بِهِ لَكِنْ يَنْتَهِيَ عَمَّا يُنْتَهَى عَنْهُ .جعفر بن برقان رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اپنے کسی عامل (گورنر) کو خط لکھا، تو اس کے آخر میں یہ تحریر تھا: ”خوش حالی کے دنوں میں ہی اپنے نفس کا محاسبہ کر لو، اس سے پہلے کہ سختی کے وقت حساب ہو، کیونکہ جو شخص سختی کے حساب سے پہلے خوش حالی میں اپنا محاسبہ کر لیتا ہے اس کا انجام رضامندی اور قابلِ رشک کامیابی کی طرف ہوتا ہے، اور جسے اس کی زندگی اور خواہشِ نفس میں مشغولیت غافل کر دے اس کا انجام ندامت اور حسرت کی طرف ہوتا ہے۔ پس آدمی کو چاہیے کہ جو نصیحت اسے کی جائے اسے یاد رکھے اور جن باتوں سے اسے روکا جائے ان سے باز آ جائے۔“
• جعفر بن برقان هو الكلابي أبو عبد الله الرقي صدوق.