شعب الایمان — حدیث نمبر 10114
باب: فصل: رسول اللہ ﷺ سے پہلے گزرنے والی بات کے مفہوم میں صحابہ رضی اللہ عنہم سے جو ہمیں پہنچا۔
فصل فيما بلغنا عن الصحابة رضي الله عنهم في معنى ما تقدم عن رسول الله صلى الله عليه وسلم
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ صَفْوَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي الدُّنْيَا ، حَدَّثَنِي سُرَيْجٌ ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عِبَادَةَ ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ ، عَنْ الْحَسَنِ ، أَنَّ سَلْمَانَ الْفَارِسِيَّ أَتَى أَبَا بَكْرٍ الصِّدِّيقَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَعُودُهُ فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ ، فَقَالَ سَلْمَانُ : أَوْصِنِي ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : " إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ فَاتِحٌ عَلَيْكُمُ الدُّنْيَا ، فَلَا تَأْخُذَنَّ مِنْهَا إِلَّا بَلَاغًا ، وَاعْلَمْ أَنَّ مَنْ صَلَّى صَلَاةَ الصُّبْحِ فَهُوَ فِي ذِمَّةِ اللَّهِ ، فَلَا تُخْفِرَنَّ اللَّهَ فِي ذِمَّتِهِ فَيُكِبَّكَ عَلَى وَجْهِكِ فِي النَّارِ .سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی اس بیماری میں عیادت کے لیے آئے جس میں ان کی وفات ہوئی، تو سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے کہا: ”مجھے کوئی وصیت فرمائیے۔“ تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”بے شک اللہ عزوجل تم پر دنیا کے دروازے کھول دے گا، لہٰذا تم اس میں سے صرف اتنا ہی لینا جو گزارے کے لیے کافی ہو، اور یاد رکھو کہ جس نے صبح کی نماز پڑھی وہ اللہ کی ذمہ داری اور حفاظت میں ہے، پس تم اللہ کی اس ذمہ داری کو ہرگز نہ توڑنا، ورنہ وہ تمہیں چہرے کے بل آگ میں اوندھا گرا دے گا۔“
• سريج هو ابن يونس.
• هشام هو ابن حسان الأزدي القردوسي البصري.
• الحسن هو ابن الحسن البصري.