شعب الایمان — حدیث نمبر 10107
باب: ایمان کی شاخوں میں سے اکہترویں شاخ: زہد اور امیدیں کم رکھنے کا باب۔
الحادي والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في الزهد وقصر الأمل
وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّلَمِيُّ ، أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ الْفُضَيْلِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عُقَيْلٍ ، حَدَّثَنَا مُطَيَّنُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ ، حَدَّثَنَا زَيْدٌ ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ السَّكْسَكِيُّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي الْجَهْمِ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّهُ مَرَّ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَهُ : " كَيْفَ أَصْبَحْتَ يَا حَارِثَةُ ؟ " قَالَ : أَصْبَحْتُ مُؤْمِنًا حَقًّا ، قَالَ : " انْظُرْ مَا تَقُولُ ، إِنَّ لِكُلُّ حَقٍّ حَقِيقَةً ، فَمَا حَقِيقَةُ إِيمَانِكَ ؟ " قَالَ : عَزَفَتْ نَفْسِي عَنِ الدُّنْيَا وَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى عَرْشِ رَبِّي بَارِزًا ، وَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى أَهْلِ الْجَنَّةِ يَتَزَاوَرُونَ فِيهَا ، وَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى أَهْلِ النَّارِ يَتَضَاغَوْنَ فِيهَا ، قَالَ : " يَا حَارِثَةُ ، عَرَفْتَ فَالْزَمْ " قَالَهَا ثَلَاثًا .
هَذِهِ الْقَصَّةُ فِي الْحَارِثِ بْنِ مَالِكٍ وَقِصَّةُ الْأُمِّ فِي الْحَارِثِ بْنِ النُّعْمَانِ . سیدنا حارث بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس سے گزرے تو آپ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”اے حارثہ! تم نے صبح کیسے کی؟“ انہوں نے عرض کیا: ”میں نے اس حال میں صبح کی کہ میں حقیقی مومن ہوں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”سوچ لو کیا کہہ رہے ہو، ہر حق کی ایک حقیقت ہوتی ہے، تو تمہارے ایمان کی حقیقت کیا ہے؟“ انہوں نے کہا: ”میرا نفس دنیا سے بے رغبت ہو گیا ہے، اور گویا میں اپنے رب کے عرش کو ظاہر ہوا دیکھ رہا ہوں، اور گویا میں اہلِ جنت کو دیکھ رہا ہوں کہ وہ جنت میں ایک دوسرے سے ملاقات کر رہے ہیں، اور گویا میں اہلِ جہنم کو دیکھ رہا ہوں کہ وہ اس میں چیخ و پکار کر رہے ہیں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے حارثہ! تم نے پہچان لیا، اب اسی پر جمے رہو۔“ آپ ﷺ نے یہ بات تین مرتبہ فرمائی۔
(امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) یہ قصہ حارث بن مالک رضی اللہ عنہ کے بارے میں ہے، اور ماں والا قصہ حارث بن نعمان رضی اللہ عنہ کے بارے میں ہے۔
• علي بن الفضل هو ابن محمد بن عقيل لا يعرف.
• زيد هو ابن الحباب العكلي صدوق يخطئ.