شعب الایمان — حدیث نمبر 10075

باب: ایمان کی شاخوں میں سے اکہترویں شاخ: زہد اور امیدیں کم رکھنے کا باب۔

الحادي والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في الزهد وقصر الأمل

حدیث نمبر: 10075
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْغَضَائِرِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الصُّولِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَلِيٍّ الْعَطَّارُ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ طَالُوتَ ، حَدَّثَنَا الْعَلَاءُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَكْثِرُوا ذِكْرَ هَاذِمِ اللَّذَّاتِ " قَالُوا : وَمَا هَاذِمُ اللَّذَّاتِ ؟ قَالَ : " الْمَوْتُ " .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”لذتوں کو ڈھا دینے والی چیز کو کثرت سے یاد کیا کرو۔“ صحابہ نے عرض کیا: ”لذتوں کو ڈھا دینے والی چیز کیا ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”موت۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الحادي والسبعون من شعب الايمان وهو باب في الزهد وقصر الامل / حدیث: 10075
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 10559
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن صحيح، ابن ماجة (4258) (سنن الترمذي 2307) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده حسن, مشكوة المصابيح (1607) (سنن الترمذي 2307) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن في المتابعات
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن في المتابعات (شعب الإيمان ط الرشد: 13/ 138) . »
«أخرجه أبو بكر الشافعي فى (مجلسان) 2/ 1، والطبراني فى (الأوسط) 1/ 395 رقم 695، وأبو نعيم فى (الحلية) 9/ 252، 6/ 355»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن نسائي: 1825 | سنن ترمذي: 2307 | سنن ابن ماجه: 4258 | بلوغ المرام: 425 | رياض الصالحين: 578
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو بكر محمد بن يحيى هو ابن عبد الله بن العباس بن- محمد بن صول الصولي البغدادي كان أحد العلماء بفنون الآداب، حسن المعرفة بأخبار الملوك وأيام الخلفاء، واسع الرواية حسن الحفظ للآداب حاذقًا بتصنيف الكتب، حسن الاعتقاد، جميل الطريقة، مقبول القول. . هشام بن علي بن هشام هو السيرافي أبو علي العطار سكن البصرة. ذكره ابن حبان في "الثقات" (٩/ ٢٣٤) وقال: مستقيم الحديث كتب عنه أصحابنا.
• العلاء بن محمد بن سيار المازني. ضعفه ابن معين والنسائي، وقال ابن عدي: أحاديثه غير محفوظه وقال العقيلي: لا يتابع وفي حديثه وهم كثير. راجع "الضعفاء والمتروكين" (ص ١٠٨) "الكامل" (٥/ ١٨٦٤) "الضعفاء الكبير" (٣/ ٣٤٦) "الجرح والتعديل" (٣٦١/ ٦) "الثقات" (٨/ ٥٠٣) "الميزان" (٣/ ١٠٥) "اللسان" (٤/ ١٨٦).
• أبو سلمة هو ابن عبد الرحمن بن عوف الزهري.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2307 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´موت کی یاد۔`
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " لذتوں کو توڑنے والی (یعنی موت) کو کثرت سے یاد کیا کرو " ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الزهد/حدیث: 2307]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
موت کی یاد اوراس کا تصورانسان کو دنیادی مشاغل سے دوراورمعصیت کے ارتکاب سے باز رکھتا ہے، اس لیے بکثرت موت کو یاد کرنا چاہئے اور اس کے پیش آنے والے معاملات سے غافل نہیں رہنا چاہئے۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2307 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: بلوغ المرام / حدیث: 425 کی شرح از الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری ✍️
´موت کو یاد کرنا`
". . . رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "لذتوں کو توڑ دینے، کاٹ دینے والی کا ذکر کثرت سے کیا کرو (یعنی موت کا) . . ." [بلوغ المرام /كتاب الجنائز/حدیث: 425]
لغوی تشریح:
«كِتَابُ الجَنَائِز» "جیم" پر فتحہ ہے اور بس۔ جنائز، جنازۃ کی جمع ہے۔ جنازہ کی "جیم" پر فتحہ اور کسرہ دونوں جائز ہیں مگر کسرہ زیادہ فصیح ہے اور یہ چارپائی پر رکھی ہوئی میت پر بولا جاتا ہے۔
اور ایک قول کے مطابق "جیم" پر فتحہ ہے اس صورت میں اس کے معنی میت کے ہیں اور کسرے (زیر) کی صورت میں اس سے مراد وہ چارپائی ہے جس پر میت پڑی ہو۔
اور ایک قول اس کے برعکس بھی ہے، یعنی فتحہ کی صورت میں میت والی چارپائی اور کسرے کی صورت میں میت۔ کتاب الصلاۃ کے متصل بعد کتاب الجنائز لانے سے مقصود یہ ہے کہ میت کی تجہیز و تکفین کے جملہ امور و افعال میں سے نماز جنازہ زیادہ اہم ہے، اور ان دونوں میں قریبی مناسبت اور تعلق کی وجہ سے کتاب کتاب الصلاۃ کے بعد کتاب الجنائز کو رکھا ہے۔
ایک قول کے مطابق نماز جنازہ کی مشروعیت ہجرت کے پہلے سال میں ہوئی۔
«اَكثِرُو» «إكثَار» سے امر کا صیغہ ہے۔ زیادہ کرو۔
«هَاذِمِ» مضاف الیہ ہونے کی بنا پر مجرور ہے اور یہ «اَلَّلَّذَات» کی طرف مضاف ہے۔ «هَاذِمِ» "ذال" کے ساتھ ہونے کی صورت میں اس کے معنی ہوں کاٹ ڈالنے والی، توڑ دینے والی۔ موت کا نام «هَاذِمِ الَّلَّذات» ، یعنی لذتوں کی توڑ دینے والی اس لیے رکھا گیا ہے کہ جب موت کی یاد آتی ہے تو تمام لذتیں اور مزے ختم ہو جاتے ہیں اور اس کی یاد آدمی کو دنیا کی لذتوں سے بےرغبت کر دیتی ہے، یا اس نام کی وجہ یہ ہے کہ جب موت کسی پر واہ ہوتی ہے تو دنیوی لذتوں میں سے کوئی چیز باقی نہیں چھوڑتی، سب ختم ہو جاتی ہیں۔
ایک روایت میں «هَادِمِ» (دال مہملہ کے ساتھ) بھی منقول ہے جو «هَدَمَ الْبِنَاءَ وَالَّجدَارّ» کے محاورے سے ماخوذ ہے۔ یہ محاورہ اس وقت بولتے ہیں جب کوئی شخص عمارت یا دیوار کو گرائے۔ اس میں دنیا کی فانی اور زوال پذیر کو منہدم، اجڑی ہوئی اور تباہ شدہ عمارت کے ساتھ تشبیہ دی گئی ہے، اس لیے اس کے معنی یہ ہوں گے کہ موت کو اکثر یاد رکھو جو دنیوی لذتوں کی عمارت کو منہدم کر دینے والی ہے۔ موت جب وارد ہوتی ہے تو لذات دنیوی کی تعمیر شدہ عمارت عمارت دھڑام سے زمین پر آ رہتی ہے۔
«اَلْمَوْتِ» "جر" (کسرہ) کی صورت میں عطف بیان ہو گا اور رفعی صورت میں «هُوَ» مبتدا محذوف کی خبر ہے اور نصب کی صورت میں «أعني» کو مقدر تسلیم کرنا ہوگا اور یہ «هاذم» کی تفسیر و وضاحت ہے۔

فائدہ:
موت ایک ایسی چیز ہے جس کا ابتدائے آفرنیش سے روز ابد تک کوئی منکر نہیں۔ یہ انسانوں کے مشاہدے میں آنے والی چیز ہے کہ روزمرہ آنکھوں کے سامنے ہر ایک کے اعزہ و اقربا، احباب و رفقاء میں سے کوئی نہ کوئی موت کا جام پیتا ہے، سب اس وقت بےبس ہوتے ہیں۔ ایسے موقع پر قدرتی طور پر دلوں میں نرمی، خوف، محاسبہ اعمال، قیام انسان نیک اعمال کی طرف مائل ہو جاتا ہے، اسی لیے موت کو ہمیشہ یاد رکھنے کا حکم ہے۔
درج بالا اقتباس بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 425 سے ماخوذ ہے۔