شعب الایمان — حدیث نمبر 10058
باب: ایمان کی شاخوں میں سے اکہترویں شاخ: زہد اور امیدیں کم رکھنے کا باب۔
الحادي والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في الزهد وقصر الأمل
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذَبَارِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ نَصْرٍ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ الرَّازِيُّ ، حَدَّثَنَا زَافِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُيَيْنَةَ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ ، قَالَ : جَاءَ جِبْرِيلُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : " يَا مُحَمَّدُ أَحْبِبْ مَنْ شِئْتَ فَإِنَّكَ مُفَارِقُهُ ، وَاعْمَلْ مَا شِئْتَ فَإِنَّكِ مَجْزِيٌّ بِهِ ، وَعِشْ مَا شِئْتَ فَإِنَّكَ مَيِّتٌ ، فَاعْلَمْ أَنَّ شَرَفَ الْمُؤْمِنِ قِيَامُهُ بِاللَّيْلِ ، وَعِزَّهُ اسْتِغْنَاؤُهُ عَنِ النَّاسِ " .
وَرَوَاهُ أَبُو زُرْعَةَ الرَّازِيُّ ، عَنْ عِيسَى بْنِ صُبَيْحٍ ، عَنْ زَافِرِ بْنِ سُلَيْمَانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُيَيْنَةَ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ قَالَ مَرَّةً : عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، وَقَالَ مَرَّةً : عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ .سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جبریل علیہ السلام نبی ﷺ کے پاس آئے اور کہا: ”اے محمد! جس سے چاہو محبت کر لو، بالآخر تم نے اس سے جدا ہونا ہے؛ اور جو چاہو عمل کر لو، بالآخر تمہیں اس کا بدلہ دیا جائے گا؛ اور جتنا چاہو جی لو، بالآخر تم نے مرنا ہے؛ اور جان لو کہ مومن کا شرف رات کا قیام ہے اور اس کی عزت لوگوں سے بے نیازی ہے۔“
(میں مصنف کہتا ہوں:) اور اسے ابوزرعہ رازی رحمہ اللہ نے عیسیٰ بن صبیح سے، انہوں نے زافر بن سلیمان سے، انہوں نے محمد بن عیینہ سے، انہوں نے ابوحازم سے روایت کیا ہے؛ وہ (ابوحازم) ایک بار کہتے: سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے، اور ایک بار کہتے: سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے۔
• محمد بن حميد الرازي هو ابن حبان ضعيف وكان ابن معين حسن الرأي فيه.
• محمد بن عيينة هو أخو سفيان بن عيينة صدوق له أوهام.
• أبو حازم هو سلمة بن دينار التمار الأعرج.