شعب الایمان — حدیث نمبر 10049
باب: ایمان کی شاخوں میں سے اکہترویں شاخ: زہد اور امیدیں کم رکھنے کا باب۔
الحادي والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في الزهد وقصر الأمل
حدیث نمبر: 10049
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ صَفْوَانَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي الدُّنْيَا ، حَدَّثَنِي الْقَاسِمُ بْنُ هَاشِمٍ ، عَنْ حَمْزَةَ بْنِ سَالِمٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ الطَّائِفِيِّ ، عَنْ صَفْوَانَ يَعْنِي ابْنَ سُلَيْمٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ زَهِدَ فِي الدُّنْيَا أَسْكَنَ اللَّهُ الْحِكْمَةَ فِي قَلْبَهُ ، وَأَطْلَقَ بِهَا لِسَانَهُ وَبَصَّرَهُ عُيُوبَ الدُّنْيَا ، دَاءَهَا ، وَدَوَاءَهَا ، وَأَخْرَجَهُ مِنْهَا سَلِيمًا مُسَلَّمًا إِلَى دَارِ السَّلَامِ " .
هَذَا مُرْسَلٌ وَقَدْ رُوِيَ بِإِسْنَادِ آخَرُ ضَعِيفٌ .ترجمہ
صفوان بن سلیم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص دنیا سے بے رغبتی اختیار کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے دل میں حکمت بسا دیتا ہے، اس کے ذریعے سے اس کی زبان کھول دیتا ہے، اسے دنیا کے عیوب، اس کی بیماری اور اس کا علاج دکھا دیتا ہے اور اسے اس دنیا سے صحیح سالم دارالسلام (جنت) کی طرف نکال لے جاتا ہے۔“
یہ حدیث مرسل ہے اور ایک دوسری سند سے بھی مروی ہے جو ضعیف ہے۔
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• حمزة بن سالم لم أجد ترجمته.
• حمزة بن سالم لم أجد ترجمته.