شعب الایمان — حدیث نمبر 10012
باب: ایمان کی شاخوں میں سے اکہترویں شاخ: زہد اور امیدیں کم رکھنے کا باب۔
الحادي والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في الزهد وقصر الأمل
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّلَمِيُّ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ قُرَيْشٍ ، أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو وَهْبٍ الْحَرَّانِيُّ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَطَاءٍ ، عَنْ مَسْلَمَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ عَمِّهِ ، عَنْ سُلَيْمَانَ قَالَ : جَاءَتِ الْمُؤَلَّفَةُ قُلُوبُهُمْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عُيَيْنَةُ بْنُ بَدْرٍ وَالْأَقْرَعُ بْنُ حَابِسٍ وَذَوُوهُمْ ، فَقَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّكَ لَوْ جَلَسْتَ فِي صَدْرِ الْمَسْجِدِ وَنَفَيْتَ عَنَّا هَؤُلَاءِ ، وَأَرْوَاحَ جِبَابِهِمْ يَعْنُونَ أَبَا ذَرٍّ وَسَلْمَانَ ، وَفُقَرَاءَ الْمُسْلِمِينَ ، وَكَانَتْ عَلَيْهِمْ جِبَابُ صُوفٍ ، وَلَمْ يَكُنْ عَلَيْهِمْ غَيْرُهَا ، جَلَسْنَا إِلَيْكَ ، وَحَادَثْنَاكَ ، وَأَخَذْنَا عَنْكَ ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ : ( وَاصْبِرْ نَفْسَكَ مَعَ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ ) إِلَى قَوْلِهِ : ( أَعْتَدْنَا لِلظَّالِمِينَ نَارًا ) يَتَهَدَّدُهُمْ بِالنَّارِ فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَلْتَمِسُهُمْ حَتَّى أَصَابَهُمْ فِي مُؤَخِّرِ الْمَسْجِدِ يَذْكُرُونَ اللَّهَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي لَمْ يُمِتْنِي حَتَّى أَمَرَنِي أَنْ أَصْبِرَ نَفْسِي مَعَ قَوْمٍ مِنْ أُمَّتِي مَعَكُمُ الْمَحْيَا وَمَعَكُمُ الْمَمَاتُ " .سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”مؤلفۃ القلوب میں سے عیینہ بن بدر اور اقرع بن حابس اور ان کے ساتھی رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور کہنے لگے: اے اللہ کے رسول! اگر آپ مسجد کے صدر مقام میں تشریف رکھیں اور ان لوگوں کو اور ان کے جبوں کی بو کو ہم سے دور کر دیں، ان کی مراد سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ اور سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ اور دوسرے فقیر مسلمان تھے، جن پر اون کے جبے تھے اور ان کے سوا کوئی کپڑا نہ تھا، تو ہم آپ کے پاس بیٹھیں، آپ سے گفتگو کریں اور آپ سے علم حاصل کریں۔ تب اللہ عز و جل نے یہ آیات نازل فرمائیں: ﴿وَاصْبِرْ نَفْسَكَ مَعَ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ﴾ سے لے کر ﴿أَعْتَدْنَا لِلظَّالِمِينَ نَارًا﴾ تک، جس میں انہیں آگ کی وعید سنائی گئی ہے۔ چنانچہ رسول اللہ ﷺ اٹھے اور انہیں تلاش کرنے لگے، یہاں تک کہ انہیں مسجد کے پچھلے حصے میں پایا کہ وہ اللہ کا ذکر کر رہے تھے۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے اس وقت تک وفات نہیں دی جب تک مجھے یہ حکم نہ دے دیا کہ میں اپنے آپ کو اپنی امت کے ایسے لوگوں کے ساتھ روکے رکھوں جن کے ساتھ میرا جینا ہے اور جن کے ساتھ میرا مرنا ہے۔“
• أبو وهب الحزاني هو الوليد بن عبد الملك بن عبيد الله بن مسرح صدوق.
• سليمان بن عطاء بن قيس القرشي الحراني أبو عمر الجزري، منكر الحديث، من الثامنة (ق).
• مسلمة بن عبد الله بن ربعي هو الجهني الحميري الدمشقي، مقبول، من السادسة (د س ق).
• وعمّه أبومشجعة بن ربعي الجهني، مقبول، من الثانية (ق).