شعب الایمان — حدیث نمبر 10001
باب: ایمان کی شاخوں میں سے اکہترویں شاخ: زہد اور امیدیں کم رکھنے کا باب۔
الحادي والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في الزهد وقصر الأمل
حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ الْعَدْلُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَزِيزٍ الْأَيْلِيُّ ، حَدَّثَنِي سَلَامَةُ بْنُ رَوْحٍ ، عَنْ عُقَيْلِ بْنِ خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " كَمْ ضَعِيفٍ مُتَضَعِّفٍ ذِي طِمْرَيْنِ لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللَّهِ لَأَبَرَّ قَسَمَهُ مِنْهُمُ الْبَرَاءُ بْنُ مَالِكٍ " . وَإِنَّ الْبَرَاءَ لَقِيَ زَحْفًا مِنَ الْمُشْرِكِينَ ، قَدْ أَوْجَعَ الْمُشْرِكُونَ فِي الْمُسْلِمِينَ ، فَقَالُوا : يَا بَرَاءُ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِنَّكَ لَوْ أَقْسَمْتَ عَلَى اللَّهِ لَأَبَرَّكَ ، فَأَقْسِمْ عَلَى رَبِّكَ ، فَقَالَ : أَقْسَمْتُ عَلَيْكَ يَا رَبِّ لَمَا مَنَحْتَنَا أَكْتَافَهُمْ فَمُنِحُوا أَكْتَافَهُمْ ثُمَّ الْتَقَوْا عَلَى قَنْطَرَةِ السُّوسِ فَأَوْجَعُوا فِي الْمُسْلِمِينَ ، فَقَالُوا : يَا بَرَاءُ ، أَقْسِمْ عَلَى رَبِّكَ ، فَقَالَ : أَقْسَمْتُ عَلَيْكَ يَا رَبِّ لَمَا مَنَحْتَنَا أَكْتَافَهُمْ ، وَأَلْحِقْنِي بِالنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَمُنِحُوا أَكْتَافَهُمْ وَقُتِلَ الْبَرَاءُ شَهِيدًا .سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کتنے ہی کمزور، لوگوں کی نظر میں حقیر سمجھے جانے والے، دو پرانی چادروں والے ایسے ہیں کہ اگر وہ اللہ پر قسم کھا بیٹھیں تو اللہ ان کی قسم پوری فرما دے، انہی میں سے براء بن مالک ہیں۔“ اور (واقعہ یہ ہے کہ) سیدنا براء رضی اللہ عنہ کا مشرکین کے ایک لشکر سے سامنا ہوا، مشرکین نے مسلمانوں کو سخت نقصان پہنچایا، تو لوگوں نے کہا: ”اے براء! رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تھا کہ اگر تم اللہ پر قسم کھا لو تو وہ تمہاری قسم پوری کر دے گا، لہٰذا اپنے رب پر قسم کھاؤ۔“ تو انہوں نے دعا کی: ”اے میرے رب! میں تجھ پر قسم کھاتا ہوں کہ تو ضرور ہمیں ان کے کندھے عطا فرما (یعنی انہیں پیٹھ پھیرنے پر مجبور کر دے)۔“ چنانچہ انہیں ان کے کندھے دے دیے گئے۔ پھر (ایک اور موقع پر) قنطرۃ السوس کے پاس دونوں لشکر ٹکرائے تو مشرکین نے مسلمانوں کو سخت نقصان پہنچایا، لوگوں نے کہا: ”اے براء! اپنے رب پر قسم کھاؤ۔“ تو انہوں نے کہا: ”اے میرے رب! میں تجھ پر قسم کھاتا ہوں کہ تو ضرور ہمیں ان کے کندھے عطا فرما اور مجھے اپنے نبی ﷺ سے ملا دے۔“ چنانچہ انہیں ان کے کندھے دے دیے گئے اور سیدنا براء رضی اللہ عنہ شہید کر دیے گئے۔
• محمد بن إسحاق هو ابن خزيمة أبو بكر.
• محمد بن عزيز الأيلي هو ابن عبد الله بن زياد، فيه ضعف، وقد تكلموا في صحة سماعه من عمه سلامة.
• سلامة بن روح هو ابن خالد أبو روح الأيلي صدوق له أوهام.