حدیث نمبر: 415
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدَّارِمِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُخْتَارِ، قَالَ: حَدَّثَنَا ثَابِتٌ، عَنْ أَنَسٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ رَآنِي فِي الْمَنَامِ فَقَدْ رَآنِي، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ لَا يَتَخَيَّلُ بِي» وَقَالَ: «وَرُؤْيَا الْمُؤْمِنِ جُزْءٌ مِنْ سِتَّةٍ وَأَرْبَعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ»
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ، یقیناً نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جس شخص نے مجھے خواب میں دیکھا اس نے مجھے ہی دیکھا ہے ، بلاشبہ شیطان میری شکل و صورت اختیار نہیں کر سکتا ۔ “ اور فرمایا : ”مومن کا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے ۔ “