حدیث نمبر: 314
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ : قُلْتُ لِأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ: كَيْفَ كَانَتْ قِرَاءَةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالَ: «مَدًّا»
ترجمہ:مولانا عبدالصمد ریالوی
امام قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قرات کس طرح ہوا کرتی تھی؟ تو انہوں نے فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قرات حروف و الفاظ کو بڑھا کر لمبا کر کے ہوا کرتی تھی۔