حدیث نمبر: 295
حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ يَحْيَى بْنُ خَلَفٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَلِيٍّ الْمُقَدَّمِيُّ، عَنْ مِسْعَرِ بْنِ كِدَامٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ، عَنْ عَلِيٍّ، أَنَّهُ «كَانَ يُصَلِّي قَبْلَ الظُّهْرِ أَرْبَعًا، وَذَكَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّيهَا عِنْدَ الزَّوَالِ وَيَمُدُّ فِيهَا»
ترجمہ:مولانا عبدالصمد ریالوی
عاصم بن ضمرہ فرماتے ہیں کہ سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ نماز ظہر سے پہلے چار رکعت پڑھا کرتے تھے اور انہوں نے ذکر کیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی زوال کے وقت انہیں پڑھتے تھے اور ان میں قرات لمبی کرتے تھے۔