حدیث نمبر: 287
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ يَزِيدَ الرِّشْكِ قَالَ: سَمِعْتُ مُعَاذَةَ، قَالَتْ: قُلْتُ لِعَائِشَةَ: أَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي الضُّحَى؟ قَالَتْ: «نَعَمْ، أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ وَيَزِيدُ مَا شَاءَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ»
ترجمہ:مولانا عبدالصمد ریالوی
یزید الرشک رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے معاذہ سے سنا، وہ فرماتی تھی کہ میں نے ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے عرض کیا کہ کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز چاشت پڑھتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: ہاں! چار رکعتیں پڑھتے، اور جتنی اللہ تعالیٰ کی مشیت ہوتی آپ صلی اللہ علیہ وسلم زیادہ پڑھتے۔